ایجوکیشن کیSIT صرف مالیگاؤں کے لیے نہیں،بلکہ پوری ریاستی سطح پر تشکیل دی گئی ہے، دادا بھوسے

 مالیگاؤں، کل بروز اتوار مہاراشٹر کے وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور کئی نقاط۔ پر تفصیلی گفتگو کی۔ آپ نے بتایا کہ مجھے کئی اسکولوں کے بارے میں شکایت ملی ہے کہ وہاں پر اسکول شروع ہونے سے پہلے راشٹریہ گیت گایا نہیں جاتا،ایسی اسکولوں کے ذمے داروں کو میں وارننگ دیتا ہوں کہ میں ایسی اسکولوں کا اچانک دورہ کر کے ان پر سخت ایکشن لوں گا ۔ آپ نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی تمام اسکولوں میں عصری تعلیم کے ساتھ NCC،ثقافتی، کھیل کود اور دیگر شعبے میں تعلیم ضروری ہے۔ اس ضمن میں ریاست کے تمام ضلوں میں بچوں اور بچیوں کی سینک اسکول کی شروعات کرنے جا رہا ہوں۔ جو اسکولیں اس ضمن میں دلچسپی رکھتے ہیں،وحشھید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذریعے مجھ سے رابطہ قائم کریں۔ 

آپ نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتہ مہاراشٹر کے اسمبلی مین تعلیمی فیلڈ میں چرچا ہوئی،جس میں مالیگاؤں کے آمدار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے علاوہ کئی ایم ایل اے نے تعلیمی میدان میں کرپشن اور گھپلوں کے مدِے اُٹھائے ۔ ان تمام ایم ایل اے کے ڈیمانڈ پر مہا یوتی سرکار نے ان تمام کرپشن اور گھپلوں کے لیے ریاستی سطح پر SIT نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران ہوں یا اسکول منیجمنٹ کے افراد،تمام پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

للّہ فاونڈیشن کے اجتماعی نکاح کے سمبندھ میں آپ نے مہا یوتی سرکار کی طرف سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

لاڈلی بہن یوجنا کی سالگرہ کے ضمن میں آپ نے کہا کہ ابھی اسمبلی کا سیشن جاری ہے، سیشن ختم ہوتے ہی میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کو اس پروگرام کے لیے تاریخ دوں گا ۔

آپ نے لاڈلی بہن یوجنا کے جون کی قسط کے بارے میں کہا کہ ریاستی وزیر خزانہ شری اجیت پوار نے جون کی قسط کی 3600 سو کروڑ روپے کی رقم بینکوں کو روانہ کر دی ہے۔ اس ہفتے کے دوران جون کی قسط تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی ۔

حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع