لاڈلی بہنوں کو اگست اور دیگر قسطوں پر حاجی عارف انجم کا پیغام

پروں کو کھول،زمانہ اڑان دیکھتا ہۓ زمیں پر بیٹھ کر کیا آسمان دیکھتا ہے جن جن لاڈلی بہنوں کو جون جولائی اگست کی قسطیں اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں ،اُن سے اُن کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کا پیغام ہے کہ،وہ ذرا بھی گھبرائیں نہ۔ اپوزیشن کے ٫اسکیم بند ہو گئی٫ کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ یہ تمام لاڈلی بہنوں کی جانچ جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسی جانچ ہو چکی ہے،جس میں قریب 12 ہزار لاڈلے بھائیوں کو اس کے گھیرے میں رکھ کر اُن کی اسکیم بند کی گئی ہے۔ اسی طرح کافی تعداد میں گورنمنٹ سروس کر رہی خواتین کی انکوائری کر کے اُن کی اسکیم بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح جنوں نےایک راشن کارڈ پر دو سے زائد اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے اس اُن کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔ کیونکہ جب آپ لوگوں نے لاڈلی بہنا کا فورم داخل کیا تھا،اس میں یہ درج تھا کہ ایک راشن کارڈ پر دو سے زیادہ لاڈلی بہن فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ مالیگاؤں میں زیادہ تر لاڈلی بہنیں اس شرط کی زد میں آ رہی ہیں۔ جن کی جانچ جاری ہے۔ جانچ کے لیے آنگن وادی سیوکا آپ کے گھروں تک آ رہی ہیں،اُنہیں صحیح صحیح معلومات دیں۔ تمام لاڈلی بہنوں کے لاڈل...