لاڈلی بہنا اسکیم بند گئی کیا ؟ یہ سوال پوچھنے والوں سے سوال۔ راہل گاندھی جی یا اُن کے پارٹی ذمے داروں سے کبھی پوچھا کہ 8 ہزار کھثا کھٹ اُن کے بینک اکاؤنٹ میں کب آئیں گے ؟
ممبئی ، رکشا بندھن کے سنہرے موقع پر لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نے یہ اعلان کیا ہے کہ بہت جلد لاڈلی بہنوں کی 1500 روپے کی قسط میں اضافہ کے ساتھ تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں قسط جمع کر دی جائے گی۔
گزشتہ کئی دنوں سے مالیگاؤں حلقے میں لاڈلی بہنوں کی جون اور جولائی کی قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جا رہی ہے ۔ مالیگاؤں کی بہت سی لاڈلی بہنوں کو قسط نہ ملنے سے بے چینی پائی جہ رہی ہے۔ اگر وہ لاڈلی بہنا تمام شرائط میں بیٹھتے ہیں،اگر اُن کا بینک اکاؤنٹ kyc ہے تو اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بھی جون جولائی کی قسط آ جائے گی۔ اُنہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ہر حالت میں بقیہ قسطیں جمع ہو جائیں گی۔
دیکھنے میں یہ آیا ہۓ کہ ایک مہینے کی قسط لیٹ ہونے می لاڈلی بہنوں میں کتنی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ لاڈلی بہنوں سے زیادہ اُن کے اہل خانہ پریشان نظر آ رہے ہیں۔اُن کے سوالات ، کیا لاڈلی بہنا اسکیم بند ہو گئی؟
اتنے دن ہو گئے ہمارے بینک اکاؤنٹ میں قسط نہیں آئی ہے?
وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں, گزشتہ ایک سال سے بلا ناغہ آپ کے لاڈلے بھائی آپ کے بینک اکاؤنٹ میں برابر قسطیں ڈال رہے ہیں،تھوڑا لیٹ سویر ہونے کے بعد بھی ہر مہینے آپ کے لاڈلے بھائی آپ کا دھیان رکھتے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے 5 سالوں تک اپنی لاڈلی بہنوں کو اس قسط میں اضافہ کر کے رقم ڈالتے رہیں گے۔
'لاڈلی بہنا اسکیم بند ہو گئی،' یہ تو اپوزیشن پارٹیوں کا تکیہ کلام تھا۔ اسکیم شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن کے لیڈران بولتے تھے کہ اسکیم شروع ہی نہیں ہو گی۔جب یہ اسکیم شروع ہو گئی تو الیکشن کمیشن اور کورٹ کا دروازہ کھث کھٹا نے لگے۔وہاں بھی منہ کی کہانی پڑی۔جب اسکیم کی قسط لیٹ سویر ہو رہی ہے،جب شرائط میں سختی کر رہے ہیں تو میڈیا میں خاص طور سے اُردو میڈیا میں : لاڈلی بہنا اسکیم بند ہو گئی،اس کا پہاڑا پڑھنے لگے۔ جسے لاڈلی بہنا اور اُن کے اہل خانہ بھی ' بند ہو گئی، بند ہو گئی ' کی چلا ہت کرنے لگے۔ افسوس ،صد افسوس،ایسی نیگیٹیو سوچ پر۔ آج ہی لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نے رکشا بندھن کے موقع پر بیان دیا ہے کہ یہ لاڈلی بہنا اسکیم 5 سال تک جاری رہے گی،اور اس میں موقع محل دیکھ کر اضافہ بھی کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ الیکشن کے وقت شری راہول گاندھی نے ببانگ دہل یہ اعلان کیا تھا کہ ، ہم لاڈلی بہنوں کو ہر مہینے 8 ہزار روپے کھٹا کھٹ ڈالیں گے۔ اس کا حساب لاڈلی بہنوں اور اُن کے اہل خانہ راہول جی سے یا کانگریس پارٹی کے ذمے داروں سے کیوں نہیں پوچھتے؟
اس خبر کے ساتھ آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس کی کلپ بھی لگا رہا ہوں،جو مراٹھی زبان میں ہے۔ اگر مراٹھی نہیں سمجھے تو کسی مراٹھی دان سے سمجھ لو۔
انشاء اللہ اگست کی قسط بھی بہت جلد لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے گی۔تمام لاڈلی بہنیں بے فکر رہیں۔آپ کے لاڈلے بھائیوں کا مقصد اپنی لاڈلی بہنوں کو خود کفیل بنانا ہۓ۔
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
نوٹ: اس نیوز کو زی
ادہ سے زیادہ اپنے حلقے میں شئیر کریں۔
Comments
Post a Comment