Posts

Showing posts from March, 2025

لاڈلی بہنوں ،راشن دکان سے 9000 روپے کی یوجنا سے فائدہ اٹھائیں ۔اپنے اپنے موبائل پر نظر رکھیے ،کسی بھی وقت اپریل کی قسط جمع ہو گی

Image
 ممبئی ، میری لاڈلی بہنوں، مارچ ending aur سنیچر اتوار ، گوڈی پاڈوا اور عید الفطر کی چھوٹیوں کی  ھما ھمی کے دوران آپ کے بینک اکاؤنٹ میں اپریل کی قسط نہیں جمع ہو سکی۔ جبکہ پوری ریاست کی 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کی قریب 4 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم ہم نے ریاست کی بینکوں کی ہیڈ آفس میں پہلے ہی جمع کر دی تھی  لاڈلی بہنوں کی شرائط کا جہاں تک تعلق ہۓ، آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے ممبئی کے مہیلا بال وکاس محکمہ کو بتا دیا ہے کہ مالیگاؤں کی تقریاًًً 70 ہزار لاڈلی بہنوں نے کسی بھی شرط کو پامال نہیں کیا ہے۔ اس لیے مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کی جانچ ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔  میری لاڈلی بہنوں آپ لوگ بے فکر رہیں اور اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہیں۔  آپ لاڈلی بہنوں کو میں بار بار یہ کہہ رہا ہوں کہ اپنا اپنا aneroid موبائل اپنے پاس رکھیں۔ کسی بھی وقت آپ کے موبائل میں اپریل مہینے کی قسط کا sms آپ کے موبائل میں آ سکتا ہے۔ ابھی تک ہم نے اپنی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 13,500 ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔ اس رقم سے آپ ایک انیروڈ موبائل لیے سکتی ہیں جن ل...

اپریل مہینے کی قسط ، آپ کے لاڈلے بھائیوں کی طرف سے "عیدی" آپ کے بینک اکاؤنٹ میں۔ گیس سلینڈر کی قسط حاصل کے لیے گیس کنکشن اپنے نام کریں

Image
 ممبئی ، لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں نے عید الفطر کے موقع پر اپریل مہینے کی ایڈوانس قسط دینے کا وعدہ نبھا دیا۔ پچھلے دونوں آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے ودھان بھون میں ملاقات کے کے التجا کی تھی کہ عید الفطر کے موقع پر اپنی لاڈلی بہنوں کو اپریل کی قسط عید الفطر سے پہلے ایڈوانس میں بطور تہواری دے دی جائے۔ انہوں نے آپ کے لاڈلے بھائی سے وعدہ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے چرچا کر کے اس سلسلے میں ہم فیصلہ کریں گے۔  اور دیکھو لاڈلی بہنوں وہ خوش خبری آیا گئی کہ اپریل قسط لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں انشاء اللہ عید الفطر سے قبل دے دیا جائے گا۔ اور 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں اپریل مہینے کی قسط ڈالنے کا پروسیجر شروع ہو گیا ہے۔ آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نے اس سلسلے کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہیں اور دوسرے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اپریل کی قسط کے چیک پر بھی اپنے دستخط کر دیے ہیں۔ اپریل مہینے کا یہ چیک کو بینک پروسیجر میں کئی روز لگ جائیں گے۔ اس کے بعد ٹپپے ٹپپے سے ضلع لیول پر...

جس دن سے چلا ہوں میری منزل پہ نظر ہۓ آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا

Image
 ممبئی ، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنا ، رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے۔ تمام لاڈلی بہنا سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی مکمل صحت کی دعا کریں۔ آپ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک ہم لوگوں نے 13,500 روپے کی 9 قسطیں روانہ کر دی ہیں اور اُمید ہۓ کہ تمام لاڈلی بہنا نے اپنے اپنے بینک اکاؤنٹ سے یہ قسطیں نکال کر رمضان المبارک اور عید الفطر کی تیاری کر لی ہو گی۔ جن لاڈلی بہنوں کو ابھی تک ایک بھی قسط یا  تمام قسطیں نہیں مل وہ اپنی شکایت کسی بھی کمپیوٹر کی دکان پر جا کر ladki bahin۔maharashtra۔gov۔in پر  جا کر email سے شکایت کریں یا ناسک جا کر   महिला व बालविकास अधिकारी, नासिक जिला कार्यालय  جا کر کریں ۔ انشاء اللہ قسط/قسطیں ملنے شروع ہو جائیں گی   مہا یوتی سرکار سے پہلے مہاراشٹر میں وکاس آگھاڑی کی سرکار تھی،جو اپنے آپ کو سیکولر سرکار گردانتی تھی۔اس سمے آپ کے یہ تہوار کیسے گزرے اور آج مہا یوتی سرکار یعنی آپ کے لاڈلے بھا...

بیوہ اسکیم سے بیوہ خواتین فائدہ اٹھائیں۔

Image
 ممبئی ، وہ خواتین جو بیوہ ہو گئیں ہیں اور جن کی  عمر 18سال سے زیادہ ہو چکی ہیں،وہ ودوا پینشن یوجنا کے لیے کسی بھی آن لائن دکان پر جا کر اس یوجنا کے لیے اپنے فورم بھر سکتی ہیں۔ اُن کے پاس شوہر کی میت کا داخلہ آدھار کارڈ  راشن کارڈ  2 لاکھ سے زیادہ انکم نہ ہو، ایسا داخلہ اور دیگر ضروری کاغذات ہونا چاہیے۔ یا مندر جہ ذیل آن لائن دکان پر جا کر اپنے فورم بھر سکتی ہیں۔ 1. سمیر انڈین جیلانی چوک +91968974843 2. سمیر آن لائن رضا چوک 9011550012 3. احتشام بیکری والے +919715781781 4. شاہد آن لائن سینٹر 9172195157 5. حبیب پانی والے بیل باغ 9272452003  پر جا کر ان لائن درخواست کر سکتی ہیں یاد رہے اس یوجنا کے تحت بیوہ خواتین کو در ماہ 3 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کی ماہانہ امداد ملے گی ۔   مرکزی اس اسکیم سے بیوہ خواتین فائدہ اٹھائیں، ایسی درخواست شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نے کی ہے ۔

تمام شرائط پوری کرنے والی لاڈلی بہنو کے بینک اکاؤنٹ میں فروری مارچ اور بقیہ قسطیں جمع ہونا شروع

Image
 ممبئی ، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت دادا پوار، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنو ، اُمید ہے کہ آپ تمام لاڈلی بہنو کو فروری اور مارچ قسطیں مل چکی ہونگی اور آپ لوگ رمضان المبارک اور عید الفطر کی خریداری میں مصروف ہونگے۔ میں نے آج ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار اورایکناتھ شندے سے مل کر مالیگاؤں کی لاڈلی بہنو کے مسائل پر بات کی،اور اُنہیں بتایا کہ فروری اور مارچ کی قسطیں ملنے سے مالیگاؤں کی لاڈلی بہنو کو رمضان المبارک اور عید الفطر کی خریداری میں بہت مدد ملی ہۓ۔ اگر عید الفطر کے موقع پر بھی اپریل مہینے کی قسط مل جائے تو ہماری لاڈلی بہنو کو یہ لاڈلے بھائیوں کی طرف سے عیدی ہو گی۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں نے کہا کہ اس سمبندھ میں نیوجن جاری ہے۔ ہم ہماری لاڈلی بہنو کو ناراض نہیں کریں گے۔  جن لاڈلی بہنو کو فروری اور مارچ کی قسطیں اور بقیہ قسطیں شرائط پوری ہونے کے بعد بھی نہیں ملی ہیں، اُن کی قسطیں اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنا شروع ہو گئی ہیں۔ ایسی تمام لاڈلی بہنیں اپنا اپنا sms دیکھیں اور اگر میسج نہیں آیا ہے تو ا...

ممبئی بینک کی طرز پر مالیگاؤں کی ہماری اپنی ' جنتا بینک' بھی لاڈلی بہنوں کو 25 ہزار کا تحفہ دے

Image
 مالیگاؤں، جیسے لاڈلی بہنوں  کو ممبئی کی ممبئی بینک 25 ہزار عید کے موقع پر تحفہ دے رہی ہے اسی طرز پر مالیگاؤں کی ہماری اپنی جنتا بینک بھی لاڈلی بہنوں  کو عید کے موقع پر 25 ہزار روپے کا تحفہ دے،ایسی گزارش  جنتا بینک کے شیعر ہولڈر آپ کےلاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے جنتا بینک کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ایک لیٹر کے ذریعے کی ہے۔  میری معلومات کے مطابق ممبئی کی ممبئی بینک میں گزشتہ کئی دنوں سے ہزاروں لاڈلی بہنوں  نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔اگر ممبئی بینک لاڈلی بہنوں کو اپنے یہاں اکاؤنٹ ہولڈرز کو 25 ہزار کا تحفہ دے رہی ہے تو مالیگاؤں کی ہماری اپنی جنتا بینک کیوں نہیں دے سکتی۔ ویسے بھی ہر سال اس بینک میں لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔اس فائدہ میں سے کچھ حصہ جنتا بینک اپنی لاڈلی بہنوں  کو کیوں نہیں دے سکتی۔ہماری جنتا بینک کے بائے لاز میں ہے کہ پچھڑے طبقے کے افراد کو خود کے پیروں پر کھڑے کرنا۔ 25 ہزار کا تحفہ دینے سے ہماری لاڈلی بہنیں خود کفیل ہو کر اپنی اور اپنی فیملی کے لیے بہت کچھ روزگار کر سکتی ہیں۔اس ضمن میں جانتا بینک کے چیرمن اور بورڈ  آف...

عید کے موقع پرلاڈلی بہنوں کو ممبئی بینک کی طرف سے 25,000 روپے کا تحفہ

Image
 ممبئی، آج مہاراشٹرا ودھان پریشد میں بی جے پی کے لیڈر پروین دریکر نے پرلاڈلی بہنوں کے لیے عید الفطر کےموقع پر  ممبئی بینک کی طرف سے25000روپے کے تحفے کا اعلان کیا ہے۔ جن پرلاڈلی بہنوں کا اکاؤنٹ ممبئی بینک میں ہے، وہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ 25,000روپے کی قسط ہر مہینے پرلاڈلی بہنوں کی جاری قسطوں میں سے وضع کر لیے جائے گی ۔ اس کے لیے ایک بھی روپیہ سود نہیں لیا جائے گا۔ جن لاڈلی بہنوں کا اکاؤنٹ ممبئی بینک میں ہے، اُن کے لیے یہ سنہری موقع ہۓ۔ میری کس کس پرلاڈلی بہنوں کو 25,000 روپیہ کا تحفہ چاہیے وہ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے whatsapp پر اپنے photo ID proof کی کاپی کر ساتھ whatsapp کر سکتی ہیں۔ یاد رہے فی الحال یہ سنہری موقع صرف ممبئی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ہے۔ مہاراشٹر کے بقیہ بینکوں سے بھی ایسا اعلان ہو سکتا ہے۔ جیسے ہی دیگر بینکوں کا اعلان ہو گا، آپ کا لاڈلا بھائی  حاجی عارف انجم اسی وقت آپ کے گوش گزار کر دے گا۔ میری پرلاڈلی بہنوں اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہیں، انشاء اللہ آپ کو ایک سے ایک  مرکزی اور ریاستی اسکیموں سے آپ کو ...

Lانشاء اللہ عید الفطر کی عیدی ،لاڈلے بھائیوں کی طرف سے عید کے موقع پر

Image
 ممبئی، مہاراشٹر اسمبلی کہ بجٹ سیشن جاری ہے ۔ میں اسی بجٹ سیشن میں بیٹھا ہوں۔ کونسل حال میں میں نے آپ کے لاڈلے بھائی بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے ملاقات کر کے اُنہیں  اُنہیں مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کی طرف سے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ آپ نے بھی تمام لاڈلی بہنوں کو رمضان المبارک کی خوب خوب مبارکباد دی۔انہوں نے پوچھا کہ مالیگاؤں کی لاڈلی بہنیں رمضان اور عید کی خریداری کر رہے ہیں نا۔ میں نے کہا کہ مارچ اپریل کی یکمشت قسط نےلاڈلی بہنوں کو رمضان المبارک اور عید الفطر کی خریداری میں بہت مدد کی۔ میں نے اُنہیں  لاڈلی بہنوں کے لیے عید الفطر کے موقع پر عید کی تہواری کی یاد دھانی کروائی۔ آپ نے کہا کہ آپ کی اس تجویز پر میں نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے چرچا کی ہۓ۔ اُن لوگوں کی بھی سھمتی ہےکہ  لاڈلی بہنوں کو عیدی کی شکل میں اپریل کی قسط ملنا چاہیے۔ میری  لاڈلی بہنوں ،آپ کی خدمت میں آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم ہمیشہ ایک پیر پر کھڑا ہے۔میں ہر ممکن آپ تمام لاڈلی بہنوں کے لیے تن ،من،دھن سے خدمت کرنے کے لیے تیار ہوں ۔میری صحت کے لیے دعا کریں۔آج تک...

لاڈلی بہنو ، لاڈلی پارٹی رجسٹر کرانے کے لیے اپنے اپنے voter ID Card کو whatsapp کرو

Image
 ممبئی، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں لاڈلی بہنوں کا جھنڈا لہرانے کے لیے لاڈلی پارٹی کی تشکیل ضروری ہے۔پارٹی کے رجسٹریشن کے لیے آپ تمام لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیوں کا تعاون ضروری ہے۔ ہماری لاڈلی بہنا پارٹی لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کے معاشی، سماجی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں کام کرے گی ۔ آج آپ لوگ مالیگاؤں شہر کے حالات دیکھ رہے ہیں۔ دونوں لیڈران یعنی سابق ایم ایل ائے اور حالیہ MLA صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے مالیگاؤں کی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا مالیگاؤں کی عوام اتنی ہے وقوف ہے کہ ان کے چھچندکو نہیں جانتی۔ مگر ابھی تک یہ خاموش تماشائی کی طرح کنارے کھڑے ہو کر تماشہ دیکھ رہے تھے۔ آج اُن کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مالیگاؤں شہر کی تمام لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کو جگا دیا ہے۔ اُن کا لاڈلا بھائی چاہتا ہے کہ وہ خود دبنگ اور خود کفیل بنیں اور آنے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں خود اُمیدواری کریں اور اپنی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں چن کر بھیج کر  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں لاڈلی بہنوں کا جھنڈا لہرا ک...

وزیر اعظم کی دلی تمنّا، میری ایک ایک لاڈلی بہن" لکھ پتی دیدی" بنے

Image
 ممبئی، وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن یوجنا کے تحت ابھی تک دو کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کو 1500 در ماہ کے حساب سے اُن کے لاڈلے بھائیوں نے اُن کے بینک اکاؤنٹ میں 13500 روپے 9 قسطوں میں ڈالے ہیں۔ ان پیسوں کا صحیح استعمال ہو یہ لاڈلے بھائیوں کی خواہش ہے۔ لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں قسط بھیجنے کا مقصد اُن کی لاڈلی بہنیں خود کفیل بنیں ۔ اپنے بل پر اپنے اور اپنے بال بچوں کی تربیت اور پالن پوسن کر سکیں۔  لاڈلی بہنوں کا لاڈلا بڑا  بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی جی چاہتے ہیں کہ اُن کی لاڈلی بہنیں بچت گٹ کے ذریعے خود کا روزگار شروع کریں اور اگر اس کام میں وہ کامیاب ہو گئی تو وہ اپنی ایک ایک لاڈلی بہن کو " لکھ پتی دیدی "  بنا دیں گے۔ اس یوجنا کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بینک سے بلا سود کے 5 لاکھ روپے تک قرض ملے گا، اس سے لاڈلی بہنیں اپنا خود کا روزگار بڑے پیمانے پر کر سکتی ہیں۔ آپ کا لاڈلا بھائی آپ کی توجہ بار بار اس جانب کراتا ہے کہ سب سے پہلے آپ بچت گٹ بناؤ۔اس سے چھوٹا موٹا کاروبار کرو اور آپ کو " لکھ پتی دیدی " بنانا آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی ذمے ...

لاڈلی بہنیں ،راشن دکان سے اپنے لاڈلے بھائیوں کا ساڑی کا عید کا فری تحفہ حاصل کرو

Image
 ممبئی ، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں، آپ کے بڑے لاڈلے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی جی نے پورے بھارت میں اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ہولی اور عید کے موقع پر راشن دکانوں سے ہر BPL کارڈ ہولڈر کو ایک خوبصورت  ساڑی کا تحفہ دیا ہے، جو مالیگاؤں شہر کی راشن دکانوں پر دستیاب ہے۔ آپ اگر BPL کارڈ ہولڈر ہیں تو اپنے راشن دکان پر جا کر اُن سے ساڑی کا فری گفٹ وصول کیجئے۔اگر راشن دکاندار اس فری گفٹ کو دینے میں ٹالم ٹول کرتا ہے تو اس کی شکایت اپنے لاڈلے بھائیوں کو Cm Devendr Phadnavis 0222025151, dcm Shinde 9867112820, dcm Ajit dada 9850091222, dada bhuse 9422270593 ان موبائل نمبر پر شکایت درج کرائیں ۔ میری لاڈلی بہنوں، دبنگ بنو۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کو خود کفیل اور دبنگ بنانے کا عظم اٹھایا ہے۔آپ لوگ تمام شعبوں میں اپنا ادھیکار بتاؤ۔ پہلے محبت سے آفیسران سے request کرو ۔ اگر پھر بھی نہیں مانیں تو اپنے لاڈلے بھائیوں کو اُن کی شکایت اُن ہی آفیسران کے سامنے کرو۔ آپ لوگ ...

لاڈلے بھائیوں کی طرف سےعید الفطر کی تہواری مارچ کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں

Image
 لاڈلی بہنو ، اپنا اپنا موبائل کھول کر میسیج دیکھو، عید الفطر کی خریداری کے لیے آپ کے لاڈلے بھائیوں نے مارچ کی قسط بھیج دی ہے۔ اگر میسج نہیں آیا ہے تو بینک میں جا کر اپنے کھاتے چیک کرو۔ کبھی کبھی میسج نہیں آتا ہے اور بینک اکاؤنٹ میں قسط جمع ہو جاتی ہے۔ مارچ مہینے کی قسط ایک ہفتے تک ڈالی جا رہی ہے۔ اس کے بعد بھی کسی لاڈلی بہنا کے بینک اکاؤنٹ میں ایک یا اس سے زیادہ قسطیں نہیں آئی ہے تو کسی موبائل کی دکان سے 181 نمبر پر یا   ladki bahin۔maharashtra۔gov۔in ای میل شکایت درج کرو۔یا    महिला व बालविकास अधिकारी, नासिक जिला कार्यालय میں جا کر شکایت درج کرواؤ ۔ روتڈا پن بند کرو، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ، اجیت پوار،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں , خود دبنگ بنو۔ خود سے اپنے،اپنے اہل خانہ کے کام کرو۔ اگر سرکاری آفیسر آپ کے کام کو کرنے میں تالم ٹول کرتا ہے تو اُسے پہلے محبت سے سمجھاؤ، بعد میں وہیں سے اپنے موبائل سے اپنے لاڈلے بھائیوں میں سے Cm Devendr Phadnavis 0222025151,  dcm Shinde 9867112820,  dc...

لاڈلے بھائیوں ،وزیر اعلیٰ و نائب وزرائے اعلیٰ کی طرف سےلاڈلی بہنوں کی رمضان المبارک کی خریدی کی قسط جمع، ایک ہفتے میں عید الفطر کی خریدی کے لیے تہوار ی کا تحفہ

Image
 ممبئی ، مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہۓ۔ اس بجٹ سیشن میں لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار نے 2025 کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار نے اپنی دو کروڑ 52 لاکھ لاڈلی بہنوں کے لیے " وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن یوجنا" کے لیے 36 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ جولائی 24 سے یہ لاڈلی بہن یوجنا بلا رکے جاری ہۓ، جس کے تحت تمام لاڈلی بہنوں کو در ماہ 1500 روپے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس یوجنا کی فروری مہینے کی قسط تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گئی ہۓ۔ لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے نے اپنی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں فروری اور مارچ مہینے کی یکمشت قسط جمع کرنے کہا وعدہ کیا تھا، مگر کسی ٹیکنیکل وجہ سے دونوں مہینوں کی یکمشت قسط جمع نہ ہو سکی۔ اب اس جاری ہفتے کے دوران مارچ کی قسط لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔ اس بلاگر کے ساتھ میں آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے اور لاڈلی بہنوں کی لاڈلی بہن مہیلا بال وکاس منتر...

لاڈلی بہن یوجنا بند نہیں ہو گی۔ سوتیلے بھائیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، وزیر اعلیٰ و نائب وزیر اعلیٰ

Image
  ممبئی، کل سے لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں لاڈلی بھائیوں کی طرف سے فروری کے 1500 روپے کی قسط ڈالی جا رہی ہے ۔ بقیہ مارچ مہینے کی 1500 روپے کی قسط ایک ہفتہ کے دوران ڈال دی جائے گی۔ بہت سی لاڈلی بہنوں کی طرف سے پوچھا جا رہا ہے کہ لاڈلے بھائیوں نے فروری مارچ دونوں مہینوں کی قسطیں یکمشت جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا،پھر ایک ہی مہینے کی قسط کیوں ڈالی گئی۔ بات دراصل یہ ہۓ کہ ایک ہفتہ پہلے سے فروری کی قسط کی پلاننگ ہو رہی تھی،اور بعد میں مارچ کی بھی قسط دینے کا فیصلہ ہوا۔اس لیے پہلے فروری پھر مارچ کی قسط ڈالنا طے ہوا، جس کی وجہ سے یکمشت دو قسطیں نہ دیتے ہوئے دو قسطوں میں دینے کا فیصلہ ہوا۔  آپ کے سوتیلے بھائی ( کانگریس، شیو سینا اور شرد پوار NCP) لاڈلی بہن یوجنا شروع ہونے سے ہی اسے بند کرنے کے چکر میں ہیں۔ اس کے لیے ان کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن اور کورٹ تک شکایت کر دی ، مگر اُنہیں منہ کی کھانی پڑی۔ دوسرے مالیگاؤں چھوڑ کر بقیہ ریاست کی لاڈلی بہنوں نے اسمبلی انتخابات میں مہا یوتی سرکار کو بر سر اقتدار لا کران سوتیلے بھائیوں کو گھر کا راستہ بتا دیا۔ شروعاتی دنوں سے سوتیلے بھائی اس کوشش ...

وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں، ایک مرتبہ جب ہم نے وعدہ کر لیا تو وعدہ کو آخر تک نبھاتے ہیں

Image
 ممبئی ، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں، آپ کے لاڈلے بھائیوں نے جب commit کر دیا کہ اُن کی لاڈلی بہنوں کو رمضان المبارک کا تحفہ یوم خواتین کے دن فروری اور مارچ کی یکمشت قسطوں میں ادا کر کہ دیں گے،تو وہ اپنے commitment کے پکّے ہیں۔ یوم خواتین کے دن آج 2 کروڑ 52 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں فروری کی قسط جمع کر دی گئی ہے۔ فروری کی قسط کا پروسیس ایک ہفتہ سے چل رہا تھا۔ بعد میں آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے اسرار پر رمضان المبارک کے پیش نظر مارچ کے مہینے کی قسط بھی اسی کے ساتھ دینا طے ہوئی۔ مگر مارچ کے مہینے کی قسط بینک پروسیجر میں ڈالنے میں وقت لگ گیا۔ لاڈلی بہنیں باالکل نہ گھبرائیں۔ جاری ہفتہ میں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں مارچ کی 1500 روپے کی قسط جمع کر دی جائے گی۔ فروری کے مہینے کی قسط کو رمضان المبارک کی خریداری میں خرچ کریں۔ انشاء اللہ عید الفطر کی خریداری کے لیے بہت جلد آپ کے لاڈلے بھائی آپ کے بینک اکاؤنٹ میں مارچ مہینے کی 1500 روپے کی قسط ڈال دیں گے۔ میری لاڈلی بہنو...

یوم خواتین کے موقع پر تمام لاڈلی بہنوں کو فروری،مارچ کی یکمشت قسطیں ڈالنے کی شروعات۔اس موقع پر معتدد اسکیمیں لانچ

Image
  بروز سنیچر 8 مارچ ، یوم خواتین کے موقع پر لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بڑے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی اور ریاستی لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے و اجیت دادا پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے نے ریاست مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو مبارکباد دی ہے۔  اس سنہری موقع پر مہا یوتی سرکار نے اپنی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں فروری اور مارچ کی یکمشت دو قسطیں یعنی 3000 روپے ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو ابھی تک ریاست مہاراشٹر کی 50 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گیا ہۓ۔ بقیہ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جاری ہفتے بھر میں یہ قسطیں جمع ہو جائیں گی۔ جن لاڈلی بہنوں کی پچھلی قسط باقی ہیں اور جنہوں نے اسکیم کی شرائط پوری کر لی ہیں،اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بھی جاری قسطوں کے ساتھ بقیہ قسطیں بھی جمع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔  جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک بقیہ قسطیں جمع نہیں ہوئی ہیں،وہ اس بات کی شکایت لاڈکی بہن یوجنا app پر جا کر کریں۔ یوم خواتین کے سنہری موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے متعدّد فائدہ مند ا...

لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں فروری مارچ کی 3000 روپے کی قسط جمع ہونا شروع

Image
 ممبئی، لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے، اجیت پوار،وزیر تعلیم دادا بھوسے اپنے قول کے پکّے ہیں۔ انہوں نے اپنی لاڈلی بہنوں سے وعدہ کیا تھا کہ فروری اور مارچ کی یکمشت 3000 روپے کی قسط اپنی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں یوم خواتین یعنی 8 مارچ کو ڈال دینگے۔ اور دیکھا جا رہا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 3000 روپے جمع کر دیے گئے ہیں۔  مالیگاؤں شہر کی لاڈلی بہنوں، اگر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 3000 روپے کی قسط جمع ہوئی ہے تو پلیز اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کے ذریعے اطلاع دیں ۔ میں بار بار اپنی لاڈلی بہنوں سے کہتا آیا ہوں کہ خود کا aneroid موبائل خرید کر اپنے پاس رکھو اور 24 گھنٹہ sms دیکھنے رہو۔ ابھی تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے 10000 روپے سے زائد رقم جمع کر دی ہے، ان پیسوں سے آپ ایک aneroid موبائل کیوں نہیں خرید لیتے ؟ پلیز اپنا خود کا aneroid موبائل خرید کر اپنے پاس رکھو ۔ مستقبل میں آپ کے پڑے لاڈلے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی ،ریاستی بھائی وزیر...

طالب علموں کو افیدیوٹ کی مکمل فیس معافی پر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن مہا یوتی سرکار کی شکر مند

Image
 شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن ،مہاراشٹر کے ایکسائز منسٹر شری چندرکانت باون کلے کے بہت بہت شکرگزار ہیں کہ انہوں میں طالب علموں کو افیڈویت میں مکمل چھوٹ دیتے ہوئے،افڈیویت کی مکمل فیس معاف کی ہۓ۔ ابھی تک طلباء کو افیڈیوٹ کے لیے 500 روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔ جاری مہاراشٹر اسمبلی سیشن میں اس بات کا اعلان وزیر ایکسائز شری چندرکانت باون کلے نے کیا ہے۔ اس سے طلباء اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آپ طالب علموں کو اپنے تعلیمی کاغذات کو افیڈیویت کرانے کے لیے ایک بھی روپیہ نہیں لگے گا۔ اس سے پہلے مہا یوتی سرکار نے طالبات کو میڈیکل،انجینئرنگ، فارمیسی، اور دیگر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے مفت میں داخلہ کا GR نکالا ہے۔ مہا یوتی سرکار کے اس فیصلہ سے ریاست مہاراشٹر کی خواتین بہت خوش ہیں ۔ اس فیصلہ کے بعد بھی مالیگاؤں کے منصورہ طبیہ کالج اور الامین میڈیکل کالج میں دادا گری سے طالبات سے پوری پوری فیس لی جا رہی ہے، جس کی شکایت شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس اور نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کو کی ہۓ۔ بہت جلد ان کالجوں کی انکوائری ہو کر...

یوم خواتین یعنی 8 مارچ تک لاڈلی بہنوں کو فروری،مارچ کی قسطیں یکمشت ملیں گی ، مہیلا و بال وکاس منتری

Image
 ممبئی،وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کی فریاد نے مہاراشٹر اسمبلی کے ایوان کو ہلا دیا اور مہا یوتی سرکار نے رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں  8 مارچ یعنی یوم خواتین کے موقع پر فروری اور مارچ مہینے کی یکمشت 3000 روپے کی دو قسطیں دینے کا فیصلہ لیا ہے، اس کی اطلاع facrbook اور ٹیوٹر کے ذریعے آپ کی لاڈلی بہن ادیتیا تٹکڑے ( وزیر برائے مہیلا بال وکاس محکمہ ) نے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو دیا ہے۔ یہ میری لاڈلی بہنوں کی بہت بڑی جیت ہۓ۔ اسے حالیہ Mla مفتی محمد اسماعیل قاسمی یا سابق mla شیخ آصف نے نہیں بلکہ میری تمام لاڈلی بہنوں کی طرف سے کی گئی تھی۔جسے آپ کے لاڈلے بھائیوں زیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے نے منظور کیا۔ میری وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے کی لاڈلی بہنوں، آپ نے دیکھ لیا کہ آپ کے مطالبہ میں کتنی ط...

ایک حمام میں سب لیڈران ننگے

Image
 مالیگاؤں،کل کی ایک ویڈیو کلپ شہر مالیگاؤں میں بہت زور شور سے وائرل ہو رہی ہے،جس میں سابق MLA شیخ آصف نے حالیہ MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر الزام تراشی کی مع ثبوت بتایا ہۓ کہ کس طرح حالیہ MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ایک ہی روڈ کے ڈبل ٹینڈر کا پیسہ بنا ڈکار لیے ھضم کر لیا ہے۔ مالیگاؤں سینٹرل میں ایسے لا تعداد کام ہیں جن کا پردہ فاش شیخ آصف کرنے والے ہیں۔ میری لاڈلی بہنوں نے کرپشن کا ایک رخ دیکھا ہے، شیخ آصف اور اہل خانہ کے دور کے لا تعداد کرپشن آج کے MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بہت پہلے عوام کی عدالت میں لا چکے ہیں۔ ان دونوں باتوں سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ بر سر اقتدار MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور سابق MLA شیخ آصف نے اپنے اپنے دور میں کرپشن کر کے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو لوٹا ہے۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شنڈے،اجیت پوار سے ممبئی جا کر چاپلوسی کر کے کروڑوں روپے کا فنڈ لا کر کرپشن کیا ہے۔ لاڈلی بہنوں ان بھیڑ کے کھال میں بھیڑیوں کو اچھی طرح پہچان لو۔ گزرے دور میں میری بھولی بھالی لاڈلی بہنوں کو ان لیڈران نے اپنی چکنی چوپٹی با...

فروری مارچ کی قسطیں یکمشت لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونے کا حتی الامکان ۔

Image
 ممبئی،وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں ، آپ لوگوں میں سے زیادہ تر لاڈلی بہنوں  نے مجھے کہا کہ رمضان کا مہینہ آ گیا ہے، ابھی تک فروری مہینے کی قسط جمع نہیں ہوئی ہے۔ کچھ لاڈلی بہنوں  نے اپنی مجبوری بتائی کہ کہیں سے بھی رمضان المبارک کے خرچ کا بندوبست ہو جائے تو بہتر ہو جائے گا۔ اس ضمن میں آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے اس سلسلے میں بات کر کے سجھاؤ دیا کہ فروری مہینے کے ساتھ مارچ مہینے یعنی دو مہینوں کی قسط ایک ساتھ دے دی جائے تو آپ کی مسلم لاڈلی بہنوں  کا رمضان مہینہ اچّھا گزرے گا اور وہ آپ کو اپنی دعاؤں سے نوازیں گے۔آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے کہا کہ آپ کی رائے اچھی ہۓ،میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے بات کر کے اس سلسلے میں کوئی مناسب فیصلہ کرتا ہوں۔ بات در اصل یہ ہے کہ فور وہیلر گاڑی کی جانچ جاری ہے، اس جانچ میں جتنی بھی لاڈلی بہنیں آئیں گی ،اُنہیں اس یوجنا سے خارج کر دیا جائے گ...

لاڈلی بہنا کی فروری، مآرچ کی قسط بہت جلد بینک اکاؤنٹ میں ائے گی۔

Image
  وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کو اپنی لاڈلی بہنوں کی فکر اپنی لاڈلی بہنوں سے زیادہ ہے۔ مالیگاؤں کو چھوڑ کر پوری ریاست کی لاڈلی بہنوں نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں آپ کے لاڈلے بھائیوں کی مہا یوتی سرکار کے 288 میں سے 233 سیٹوں پر قبضہ دلایا۔  پارلیمنٹ کے الیکشن میں مالیگاؤں کے 2 لاکھ ووٹرز نے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار کو ووٹ دلائی اور اُسے چن کر لایا ۔ آپ کا چنا ہوا اُمیدوار چن کر آنے کے بعد آپ تمام ووٹرز کو اندھے کنویں میں دھکیل کر گدھے کے سر سے سینگ جیسے غائب ہو گیا۔ اور عوام بے حال و پریشان ہۓ۔ پارلیمنٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے مہا یوتی سرکار نے مالیگاؤں اسمبلی حلقے سے اپنا اُمیدوار تک نہیں اتارا ۔ اور ایک بار پھر اپوزیشن کا اُمیدوار چن کر اسمبلی میں گیا۔ چاہئے وہ حالیہ MLA ہو یا شکست خوردہ اُمیدوار آصف شیخ ہو۔ یہ حضرات اپنے اپنے سیاسی اسٹیج سے آپ کے لاڈلے بھائیوں وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے کو گالیاں دیتے ہیں، انہیں ...