Posts

Showing posts from November, 2024

لاڈلی بہنوں کا لاڈلا بھائی ،غصیا کے اپنے گاؤں چلا گیا ہۓ اور وہاں پر اپنے کھیت میں ہل چلا رہا ہے ۔

Image
 ممبئی، پوری ریاست مہاراشٹر میں اکثریت مجا رٹی ملانے کے بعد بھی، مودی، شاہ نے آپ کے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بننے کا موقع نہیں دیا، اس سے ناراض ہو کر آپ کا لاڈلا بھائی ایکناتھ شندے غصیا کے اپنے پشتینیا گاؤں ، ستارہ کے درے گاؤں چلا گیا ہۓ اور دو دن سے وہاں اپنے خاندانی کھیت میں ہل چلا رہا ہے۔،( معاف کرنا جیسے کبھی کبھی آپ لوگوں میں سے کچھ لاڈلی بہنیں غصیا کر اپنے میکے چلی جاتی ہیں). اسی کی وجہ سے لاڈلی بہنوں کی دسمبر کی قسط آنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ بھر حال آج آپ کا لاڈلا بھائی ایکناتھ شندے اپنے گاؤں سے واپس ممبئی آ رہا ہے۔ انشا اللہ کچھ ہی دنوں میں تمام لاڈلی بہنوں کی دسمبر اور بقیہ قسطیں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی ۔ پرنس سماچار کے بار بار ڈیمانڈ پر حکومت مہاراشٹر لاڈلی بہنا کی اسکیم کا فورم پھر سے شروع کرنے والی ہے۔ اس کے لیے ابھی کوئی تاریخ فکس نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی فورم بھرنے کی نئی تاریخ ڈیکلیئر ہو گی، سب سے پہلے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے چینل پر شائع کر دیا جائے گا۔  حاجی عارف انجم صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

دسمبر مہینے کی قسط مُکمل چھاننی کے بعد 2 سے 4 دسمبر کے درمیان تمام اہل لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔۔ پرنس سماچار کے ڈیمانڈ پر بہت جلد دوبارہ نئے فورم بھرنے کا عمل جاری ہو گا۔

Image
 ممبئی ، مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبری ہےکہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط اب 2 دسمبر سے 4 دیسمبر کے دوران جمع ہو جائے گی۔ اس سے پہلے پرنس سماچار نے اپنی لاڈلی بہنوں کو اطلاع دی تھی کہ رات میں 12 بجے کے بعد مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط جمع ہو جائے گی، ثبوت میں الخدمت فائونڈیشن کی علقمہ آپا کے جنتا بینک کا حوالہ دیا گیا تھا،جو کہ واپس علقمہ آپا سے کنفرم کر کے آپ کو بتایا جہ رہا ہے۔  ابھی ابھی مہاراشٹر گورنمنٹ سے latest update آیا ہے کہ تمام لاڈلی بہنوں کے فورم کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ # لاڈلی بہنا اسکیم کے علاوہ کسی اور گورنمنٹ کی اسکیم سے فائدہ تو نہیں اُڑھایا جا رہا ہے؟ ،# آدھار کارڈ کو کھاڑا کھوڑ کر کے اٹیچ تو نہیں کیا گیا ہے؟ # راشن کارڈ میں کھاڑا کھوڑ تو نہیں ہے؟ # ایک گھر میں دو سے زائد افراد کو اس اسکیم کا فائدہ تو نہیں مل رہا ہے؟۔ #گھر کے کسی فرد کو گورنمنٹ، سیمی گورنمنٹ یا کارپوریشن میں سرونٹ تو نہیں؟ # راشن کارڈ میں شامل ناموں میں سے کسی ایک فرد کے نام فور وہیلر گاڑی تو نہیں ...

میری لاڈلی بہنوں کی دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط آنا شروع ہو گئی ہے۔ شکریہ شندے صاحب

Image
 مالیگاؤں ، یہ خبر لاڈلی بہنوں کے لیے نہایت خوشی کی ہو گی کہ مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کا 2100 روپیہ اور بقیہ قسطیں بھی جمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع میری لاڈلی بہن الخدمت فاؤنڈیشن کی علقمہ آپا نے مجھے صبح صبح سنائی،کہ جنتا بینک کے اُن کے اکاؤنٹ میں اُن کی دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط جمع ہو گئی ہے۔( اس کا مطلب بینک کی بندش نہیں ہے ) آپ کا لاڈلا بھائی وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے اپنی زبان کا پکا ہے۔ وہ جو بولتا ہے،ضرور کرتا ہے ۔اس نے اپنی لاڈلی بہنوں کے سامنے کمٹمنٹ کیا تھا کہ دسمبر مہینے سے آپ تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 600 روپے زائد سے 2100 روپے جمع کر دیے جائیں گے ، اور اُنہوں نے اپنے وعدے کو نبھایا۔ میری تمام لاڈلی بہنوں سے اپیل ہےکہ وہ اپنے اپنے موبائل پر sms کھول کر اس میسج کو پڑھیں، جن جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کا 2100 روپیہ جمع ہو گیا ہۓ، وہ مجھے WhatsApp کے ذریعے معلومات بھیجیں۔( جب قسط نہیں آتی تو ہزاروں sms کرتے ہو،قسط آنے پر کم سے کم اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو مطلع تو کرو ) جن جن لاڈلی بہنو...

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

Image
 ممبئی، کل دیر رات میں دلّی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوا، جس میں اتفاق رائے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر آپ کے دیوا بہاؤ شری دیویندر فڈنویس کو ریاست کے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا موقع دیا گیا۔ آپ کے دوسرے لاڈلے بھائی شری اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ اور آپ کے تیسرے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے کو مرکز میں  کیبنیٹ درجہ کی منسٹری یا مہاراشٹر میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے میں سے کسی ایک پر براجمان ہونے کا موقع دیا گیا ہے، جس کا فیصلہ آج ایکناتھ شندے جی باھمی مشورے سے طے کریں گے۔  آپکے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے  نے دلّی میں بھی اخبارات کے نمائندوں کے سامنے آپ لوگوں کو یاد کیا۔ انہوں نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ مہارشٹر کے 8 ضلوں کی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں آج دوپہر 12 بجے سے 2100 روپے جمع ہو جائیں گے، جن میں ناسک ضلع کا بھی شمار ہے ۔ آج دوپہر 12 بجے کے بعد سے تمام لاڈلی بہنیں اپنے موبائل کے SMS پر دھیان دیں اور sms آتے ہی اپنے بینک اکاؤنٹ میں سے 2100 روپے کی رقم نکال کر اُسے اپنے مصرف میں استعمال کریں۔ آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کا آپ تمام لاڈل...

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

Image
 ممبئی ، جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر مہینے سے 2100 روپے کی قسط چاہئے اُنہیں یہ  کام کرنا ضروری ہے، ورنہ دسمبر مہینے سے مزید قسطیں آنا بند ہو جائے گی۔ جن خواتین کے کسی بھی فرد کے نام فور وہیلر گاڑی( ٹریکٹر چھوڑ کر ) ہے،اور اُنہوں نے فورم بھرتے وقت اسے چھپایا ہے، اس کی انکوائری ہو گی اور اگر انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ آپ کے گھر کے کسی فرد کے نام فور وہیلر ہے تو آپ کو دسمبر مہینے سے مزید قسطیں آنا بند ہو جائیں گی، یہاں تک کہ آپ کو ملی قسطوں کے پیسے کی بھی ریکوری ہو گی۔  جن لاڈلی بہنوں کے گھر کا کوئی فرد انکم ٹیکس بھر رہا ہے,تو اسے بھی دسمبر مہینے سے 2100 روپے کی قسط ملنا بند ہو جائے گی۔ اور اس کی بھی دی گئی تمام قسطوں کی ریکوری ہو گی ۔ جن لاڈلی بہنوں کے گھر پر کوئی گورنمنٹ سرونٹ ہے/کارپوریشن میں سرونٹ ہے،اُسے بھی دسمبر مہینے سے آگے کی قسط نہیں ملے گی اور دی گئی تمام قسطوں کی ریکوری بھی ہو گی۔  مہا یوتی سرکار کولاڈلی بہنوں کی اسکیم کو جلد از جلد جاری کرنا تھا،اس کے لیے گورنمنٹ نے ائے ہوئے تمام فورموں کو منظوری دے دی تھی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہۓ کہ جو لاڈلی بہن واقعی ...

میری تمام لاڈلی بہنا اپنے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے کی وزیر اعلیٰ بننے کی دعا کریں۔

Image
 ممبئی ، مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں جیتے تقریبا تمام اُمیدواروں نے اپنی جیت کا سہرہ لاڈلی بہنوں کو دیا ہے، چاہئے وہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی ہوں ،دیویندر فڈنویس یا اجیت پوار یا کوئی اور جیتا ہوا اُمیدوار۔ جیت کا سہرہ کسی نے نہیں دیا تو وہ مالیگاؤں سینٹرل کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے۔ ویسے شروع سے آپ کہ کہنا تھا کہ لاڈلی بہنا اسکیم کی قسط تو ڈائریکٹ خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں آ جا رہی ہے، اس میں لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے یا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم کا کیا کردار۔جبکہ مالیگاؤں کے آمدار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو مالیگاؤں سینٹرل کی لاڈلی بہنوں نے زبردست ووٹنگ کی،جس بنا پر آپ بہت کم ووٹوں کے فرق سے چن کر آ گئے۔ مستقبل قریب میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا چناؤ ہونے جا رہا ہے۔ اس چناؤ میں مالیگاؤں کی لاڈلی بہنا مفتی صاحب کے اس ڈائلاگ کا جواب اپنے ووٹوں سے دیں گی۔ بھر حال آج کل میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ جس لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے نے لاڈلی بہنوں کے لیے در ماہ 1500 روپے کی اسکیم دے کر ابھی تک 7500 ہزار روپے اُن کے بی...

مہاراشٹر اسمبلی میں مہا یوتی سرکار کی زبردست کامیابی کا سہرہ لاڈلی بہنوں کے سر

Image
 ممبئی ، کل کے ریاستی اسمبلی الیکشن رزلٹ نے یہ بتا دیا ہۓ کہ " اگر آپ بلا تفریق مذہب ملت عوام کے کام کرتے رہیں گے تو عوام آپ کو سر پر بیٹھاےگی۔ مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار نے اپنے ڈھائی سالوں کے قلیل عرصہ میں عوامی فلاحی، ترقیاتی کاموں کو انجام دے کر پورے مہاراشٹر کی عوام کا دل موہ لیا اور 288 سیٹوں میں سے 230 سیٹوں پر قبضہ کر کے ریاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔  اس الیکشن میں مہا یوتی سرکار کے نمائندوں نے حزب اختلاف کے بڑے بڑے لیڈروں کو پچھاڑ کر اُن کی کئی سالوں سے براجمان سیٹوں پر قبضہ کر لیا مالیگاؤں آؤٹر سے شیو سینا کے دادا بھوسے نے اپنے قریبی اُمیدوار شیو سینا ( اوڈھو ٹھاکرے) کے اُمیدوار ادوے ہیرے کو شکست دے کر اس سیٹ پر لگاتار پانچویں مرتبہ قبضہ کیا ہے اور ریاستی منتری منڈل میں جگہ بنا لی ہے مالیگاؤں سینٹرل سے AIMIM کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے قریبی حریف شیخ آصف کو کانٹے کی ٹکر ہونے کے بعد 162 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جس کا سہرا گرووار وارڈ اور ہیرا پورے کے ووٹروں کے سر جاتا ہے۔ اس الیکشن کی کئی مرتبہ کاؤنٹنگ ہوئی، پہیلی مرتبہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی صرف 75 ...

کیا مالیگاؤں میں بوگس ووٹنگ فیصلہ کن ثابت ہو گی ؟

Image
 مالیگاؤں، کل مہاراشٹر اسمبلی کے لیے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کی قریب %70 پولنگ ہوئی، جس کے لیے الگ الگ سیاسی اور سماجی تنظیمیں اپنا اپنا ایکسیسٹ پول صحیح بتا رہے ہیں۔ کچھ تنظیمیں مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جیت کا دعویٰ پیش کر رہی ہیں تو کچھ شیخ آصف کی جیت کا دعویٰ۔ ہمارے نامہ نگار نے مالیگاؤں مضافات( کنارے کنارے ) کے علاقوں کا دورہ کر کہ یہ معلومات دی ہےکہ ان علاقوں میں زبردست بوگس ووٹنگ ہوئی ہے۔ ایک ایک شخص نے کئی کئی مرتبہ بھیس اور شناختی کارڈ بدل کر بوگس ووٹنگ کی ہے۔ یہی حال پورے مضافاتی علاقوں کا ہے۔ جو 10 سے 15 فی صد ووٹنگ بڑھی ہۓ،اس میں مضافات کے علاقوں کی بوگس ووٹنگ شامل ہے ۔ حیرت تو اس بات کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں ایک بھی بوگس ووٹر رنگے ہاتھوں پکڑے نہیں گئے ۔ جس منظّم طریقے سے بوگس ووٹنگ کا نیٹورک چلایا گیا ہے،اس سے ایسا لگتا ہےکہ بوگس ووٹنگ کرانے والا اُمیدوار چن کر آ جائے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر پولنگ بوتھ کے کرمچا ریوں کو موٹی رقم دے کر خرید لیا گیا ہو۔ آگے تو نتیجہ 23 نومبر کو ہی سامنے ائے گا کہ  برائی پر اچھائی کی فتح ہوتی ہے یا بوگس ووٹنگ سے اچھائی پر برائی کی جیت ...

آج کے الیکشن میں میری لاڈلی بہنا، " نوٹا " کا بٹن دبائیں، حاجی عارف انجم

Image
 مالیگاؤں آج کے مالیگاؤں سینٹرل کے اسمبلی الیکشن میں مالیگاؤں کی میری تمام لاڈلی بہنا، اپنے اپنے ووٹنگ پیڈ پر آخری نشانی " نوٹا" پر بٹن دبائیں۔ مالیگاؤں سینٹرل حلقے میں اُمیدواری کرنے والے کسی بھی اُمیدوار نے پورے انتخابی جلسوں کے دوران لاڈلی بہنا کی اسکیم کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، یہاں تک کہ اپنے الیکشنی منشور میں کسی بھی اُمیدوار نے لاڈلی بہنا کے بارے میں ایک بھی وعدہ نہیں کیا۔  اس لیے متفقہ فیصلے سے یہ طہ کیا گیا کہ اپنی لاڈلی بہنا کو " نوٹا " بٹن دبانے کے لیے کہا جائے۔  لاڈلی بہنا کی آپ کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے کی اسکیم کو جاری و ساری رکھنے میں آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے حتی الامکان کوشش کی اور مستقبل میں اسے مزید اضافہ کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے اپنی تمام  کوششوں کا وعدہ کرتا ہوں  اُن لاڈلی بہنا کا جن کا بینک اکاؤنٹ کا مسئلہ ہے، اُسے بدنکوں میں کیمپ لگوا کر اُنہیں درست کروانے کی ذمّے داری بھی آپ کا یہ لاڈلا بھائی لیے رہا ہۓ۔ پھر ہم کیوں کسی ایسے اُمیدوار کو ووٹ دیں جو لاڈلی بہنا اسکیم کے حق میں نہیں ہے۔  جن لاڈلی بہنا کا فورم ریج...

مالیگاؤں سینٹرل کی لاڈلی بہنیں کیا کریں ؟ کسی بھی اُمیدوار نے اپنے، جلسوں میں، الیکشن منشور میں لاڈلی بہنوں کی اسکیم کے بارے میں ایک بھی وعدہ نہیں کیا،

Image
 مالیگاؤں، کل مہاراشٹر اسمبلی الیکشن ہے۔ 20 نومبر کو ہمیں اپنی اس پسند کے اُمیدوار کو چن کر دینا ہے،جو مستقبل میں لاڈلی بہنا کی اسکیم کو آگے بڑھانے میں اُن کا ساتھ دے۔ اپنے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے ،دیویندر فڈنویس اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو اور دیگر خواتین کی اسکیموں کو مزید بڑھوتری کرے ۔ تمام اُمیدواروں نے اپنی الکشني تقاریر میں اس لاڈلی بہنا اسکیم کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا،نہ اپنے منشور میں اس اسکیم کے بارے میں کچھ کہا۔  آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مالیگاؤں سینٹرل کے زیادہ تر اُمیدواروں سے اس ضمن میں بات کی۔ کسی کی طرف سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مجھ سے یہاں تک که دیا کہ " یہ تو مہاراشٹر گورنمنٹ کی اسکیم ہے،تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ آن لائن پیسہ آ رہا ہے۔ اس میں تمہارا کیا رول؟ میری تمام لاڈلی بہنیں اس جملے کو نوٹ کر لیں ۔ اس کی کال ریکارڈنگ بھی میرے پاس محفوظ ہے۔ ابھی تک شیخ آصف سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ میں اُن سے بھی رابطے کی کوشش میں ہوں۔ اُن سے جیسے ہی رابطہ ہو گا،اُن کی بھی لاڈلی بہنا کی اسکیم کے بارے میں...

مالیگاؤں آؤٹر کی لاڈلی بہنیں، آپ کے لاڈلے بھائی ، دادا بھوسے کے نشان " تیر کمان" پر بٹن دبا کر اُنہیں زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کریں

Image
 مالیگاؤں آؤٹر( مالدہ، دیانا، رمضان پورا، درے گاؤں، باغ محمود ) کی میری لاڈلی بہنوں ، 20 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہے۔ آپ کے مالیگاؤں آؤٹر 115 سے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی نے آپ کے لاڈلے بھائی دادا بھوسے کو اُمیدواری آپ لوگوں کے بھروسے دی ہے، جن کا نشان " تیر کمان " ہے۔  مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار نے آج سے 5 مہینے قبل " وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن" یوجنا شروع کی، جس سے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 آ جاتے ہیں۔ آپ نے اپنی دور اندیشی سے اکتوبر، نومبر کی ایڈوانس قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی ہے ۔ ان پیسوں سے آپ کو اپنی گھر گرہستی چلانے میں بہت کچھ آسانیاں ہو گئ ہے۔  اس 1500 رقم میں مزید 600 روپے کا اضافہ بھی ہو گیا ہے، جو آپ کے دسمبر مہینے کی قسط میں آ جائے گی۔  آپ کے سامنے جو اُمیدوار، اُمیدواری کر رہا ہے، ان کا شروع سے موقوف ہے کہ لاڈلی بہنا کی اس اسکیم کو بند کیا جائے۔ آپ برائے مہربانی سامنے اُمیدوار کے بہکاوے میں نہ آئیں، بلکہ 20 نومبر کو اپنے اپنے پولنگ بوتھ پر جا کر آپ کے لاڈلے بھائی دادا بھوسے کے " تیر کمان " نشان پر بٹن...

مالیگاؤں میں لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے کے ساتھ آپ کے لاڈلے بھائی کی کامیاب میٹنگ

Image
 مالیگاؤں ، مالیگاؤں کی میری لاڈلی بہنوں، کل آپ کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے کا مالیگاؤں میں استقبالیہ پروگرام نہایت کامیابی سے گزرا۔ آپ کا ہیلی کاپٹر ،ہیلی پیڈ پر پہنچتے ہی آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے آپ تمام لاڈلی بہنوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے خوش آمدید کیا۔ وقت کی تنگی کے سبب ہیلی پیڈ پر ہی مختصراً گفتگو ہوئی۔ آپ نے مالیگاؤں کی جن جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 7500 روپے جمع کیے ہیں اُن کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کیا، جن لاڈلی بہنوں کو ابھی تک ایک بھی قسط یا کئی قسطیں نہیں ملی ہیں اس کے لیے آپ نے کہا کہ چند دنوں کی بات ہے، ہرلاڈلی بہنوں کا پیسہ اُن کے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گا۔  مالیگاؤں آؤٹر کے لیے آپ نے مالیگاؤں آؤٹر کی لاڈلی بہنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دادا بھوسے کے تیر کمان نشان پر ووٹ دے کر اُنہیں کامیاب کریں ۔ رہا سوال مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے میں لاڈلی بہنوں کسے ووٹ دیں ؟ آپ نے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو پہلے ہی کہہ دیا ہےکہ جو فیصلہ آپ کی لاڈلی بہنوں کا ہو گا، میں اس سے سہمت ہوں۔ میں نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ زیادہ تر لا...

آج شہر کے تمام راستے پولیس پریڈ گراؤنڈ کی طرف، لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے کا ہو گا پر جوش استقبال

Image
 مالیگاؤں، 20 نومبر کو مالیگاؤں آؤٹر اسمبلی چناؤ کے سلسلے میں آج پولیس پریڈ گراؤنڈ پر مہاراشٹر کی کروڑوں لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھی وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی ، شیو سینا کے نامزد اُمیدوار شری دادا بھوسے کی تشہیری مہم کے لیے دوپہر 2 بجے تشریف لا رہے ہیں۔ آپ کے مالیگاؤں میں استقبال کی جید تیاری زوروں پر ہے۔ عید گاہ گراؤنڈ پر وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کے لیے ہیلی پیڈ کی تعمیر کا کام زور و شور سے ہے۔ پورے مالیگاؤں  تعلقہ سے ہزاروں مدعو ئین کے لیے بیٹھنے کی جگہ بنائی جا رہی ہے۔  مالیگاؤں آؤٹر کے شیوسینا کے نامزد اُمیدوار شری دادا بھوسے اس پاس کے علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو اس استقبالیہ پروگرام میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ کل شام میں رمضان پورا علاقے میں شیو سینا پارٹی کے اہم رکن جنابِ یاور بھائی کی قیادت میں ایک پر ہجوم جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مالیگاؤں آؤٹر کے شیوسینا کے نامزد اُمیدوار شری دادا بھوسے نے حاضرین کو خطاب کیا اور بتایا کے پچھلے کئی سالوں سے رمضان پورا وارڈ کے ترقیاتی کاموں کے لیے میں تن من دھن سے لگا ہوں۔ اس سے پہلے کے نمائندے چن کر آنے کے بعد گدھ...

مالیگاؤں کی قریب 35 ہزار لاڈلی بہنوں کا بھائی ایکناتھ شندے کل مالیگاؤں میں۔ مالیگاؤں سینٹرل میں ہم کسے ووٹ دیں،آپ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Image
 مالیگاؤں، مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کا بھائی ،ایکناتھ شندے کل مالیگاؤں میں تشریف لا رہے ہیں۔ آپ کا ہیلی کاپٹر دوپہر 2 بجے عید گاہ گراؤنڈ پر لینڈ ہو جائے گا۔ وہاں سے وہ سیدھا شیو سینا کے جلسہ گاہ میں تشریف لے جائیں گے۔ جن جن لاڈلی بہنوں نے ملاقات کے لیے اپنے اپنے نام روانہ کیے ہیں، ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ چونکہ کل ہی وزیر اعلیٰ کے کل ملا کر 5 جلسے ہیں۔ اُنہیں پروگرام ختم کر کے واپس جانا ہے۔ اس ملاقات کے سمبندھ میں میں نے پہلے ائے5لاڈلی بہنوں کے نام وفد میں شامل کر لیے ہیں اور پولس سیکیورٹی تک بھیج دیے ہیں۔ جو لاڈلی بہنیں اس وفد میں شامل نہیں ہو سکی ہیں اُن سے معزرت۔ انشا اللہ الیکشن کے بعد بقیہ تمام لاڈلی بہنوں کا ایک وفد لے کر میں ممبئی جا کر اُن کی ملاقات کروا دوں گا۔آپ لوگ بے فکر رہیں کل وفد کی لاڈلی بہنوں کی حاضری میں اُن سے" مالیگاؤں کے کس اُمیدوار کو ووٹ دینا ہے ؟ " یہ بھی طے ہو جائے گا،جسے آپ تمام مالیگاؤں کی 35 ہزار لاڈلی بہنوں کو مطلع کر دیا جائے گا۔  وفد کی تمام لاڈلی بہنوں کو موبائل کے ذریعے یہ بتا دیا جائے گا کہ اُنہیں کہاں اور کب جمع ہونا ہے۔ وقت کا خیال رکھیں۔ حاج...

مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی میری لاڈلی بہنا کیا کریں؟ کسے ووٹ دیں تاکہ وہ مستقبل میں اُن کا ساتھ دے۔

Image
 مالیگاؤں۔ مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی  لاڈلی بہنیں 20 نومبر کے اسمبلی الیکشن میں کسے چن کر دیں جو مستقبل میں اُن کا ساتھ دے؟ یہ سوال تمام  مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی لاڈلی بہنوں کا ہے۔ زیادہ تر  لاڈلی بہنیں چاہتی ہیں کہ آپ کا اپنا لاڈلا بھائی جس اُمیدوار کی نشاندھی کرے وہ اُسے ووٹ دینگے۔ جبکہ اُوپر سے مجھے آدیش ہے کہ میں پہلے اپنی لاڈلی بہنوں سے رائے لوں اور پھر فیصلہ کروں۔اس ضمن میں میں نے آپ لوگوں کو ایک لنک بھیجی تھی،جس  میں سےآپ لوگوں کو کسی ایک اُمیدوار کو سیلیکٹ کرنا تھا۔ زیادہ تر لاڈلی بہنوں نے اپنی اپنی پسند اس لنک کے ذریعے بھیج دی ہے، چند لاڈلی بہنیں باقی رہ گئی ہے،بقیہلاڈلی بہنوں سے اپنے لاڈلے بھائی کی گذارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی اپنی پسند اس لنک کے ذریعے بھیج دیں ، تا کہ مجھے اس سلسلے میں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔  آپ کا لاڈلا بھائی آپ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے تن من دھن سے کام کر رہا ہے۔  میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہیں۔ میری صحت کے لیے دعا کرتے رہیں۔ میں آخری دم تک آپ تمام لا...

مالیگاؤں کی جو جو لاڈلی بہنیں اپنے پسندیدہ اُمیدوار کے لنک پر ابھی تک شئیر نہیں کیا ہے، وہ اس کام میں جلدی کریں حاجی عارف انجم

Image
 میری مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں، پورے مہاراشٹر کا سیاسی دورہ کر کے میں آج مالیگاؤں آ چکا ہوں۔ میرا پورا دورہ وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی کے ساتھ تھا۔ پورے سفر میں میں نے نوٹ کیا ہے کہ 23 نومبر کو مہاراشٹر میں مہا یوتی سرکار کی حکومت بنے گی اور آپ لوگوں کی تمام فلاحی اسکیموں میں اضافہ کے ساتھ تمام اسکیموں کو جاری و ساری رکھا جائے گا آپ لوگوں کے در ماہ 1500 میں 600 کے اضافہ کے ساتھ دیگر تمام یوجناین جیسے، نیک لاڑکی یوجنا، بچت گٹ یوجنا، لاکھ پتی دیدی یوجنا وغیرہ تمام فلاحی سکیمیں زور و شور سے جاری رہے گی۔  جن لاڈلی بہنوں کو آج تک ایک بھی قسط/ کچھ قسطیں موصول نہیں ہوئی ہے، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ نہ کچھ مسئلہ ہے، اسے حل کرنے کے لیے میں نے وزیر اعلیٰ کے ذریعے ناسک زوں کے بینکوں کے ذمے دار ( LDM) سے رابطہ قائم کیا۔۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کے نمائندے احتشام بیکری والے نے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کیا ہے۔  جیسے ہی اسمبلی الیکشن کا ضابطہ اخلاق ختم ہو گا، مالیگاؤں کی تمام بینکوں میں" کیمپ" لگا کر تمام باقی بچی لاڈلی بہنوں کا بینک اکاؤنٹ درست کروا لیا جائے گا۔تمام لاڈلی بہنیں ...

مالیگاؤں آؤٹر کی لاڈلی بہنیں، آپ کے لاڈلے بھائی ، دادا بھوسے کے نشان " تیر کمان" پر بٹن دبا کر اُنہیں زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کریں

Image
مالیگاؤں آؤٹر( مالدہ، دیانا، رمضان پورا، درے گاؤں، باغ محمود ) کی میری لاڈلی بہنوں ، 20 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہے۔ آپ کے مالیگاؤں آؤٹر 115 سے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی نے آپ کے لاڈلے بھائی دادا بھوسے کو اُمیدواری آپ لوگوں کے بھروسے دی ہے، جن کا نشان " تیر کمان " ہے۔  مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار نے آج سے 5 مہینے قبل " وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن" یوجنا شروع کی، جس سے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 آ جاتے ہیں۔ آپ نے اپنی دور اندیشی سے اکتوبر، نومبر کی ایڈوانس قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی ہے ۔ ان پیسوں سے آپ کو اپنی گھر گرہستی چلانے میں بہت کچھ آسانیاں ہو گئ ہے۔  اس 1500 رقم میں مزید 600 روپے کا اضافہ بھی ہو گیا ہے، جو آپ کے دسمبر مہینے کی قسط میں آ جائے گی۔  آپ کے سامنے جو اُمیدوار، اُمیدواری کر رہا ہے، ان کا شروع سے موقوف ہے کہ لاڈلی بہنا کی اس اسکیم کو بند کیا جائے۔ آپ برائے مہربانی سامنے اُمیدوار کے بہکاوے میں نہ آئیں، بلکہ 20 نومبر کو اپنے اپنے پولنگ بوتھ پر جا کر آپ کے لاڈلے بھائی دادا بھوسے کے " تیر کمان " نشان پر بٹن ...

مالیگاؤں سینٹرل کی جن لاڈلی بہنوں نے اپنی پسند کے اُمیدوار کو لنک میں شیٹر نہیں کیا ہے، وہ جلد از جلد اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو سیلیکٹ کریں

Image
 میری لاڈلی بہنوں، بہت بہت شکریہ ۔ جس رفتار سے آپ لوگوں نے مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے کے لیے اپنی اپنی رائے لنک کے ذریعے دی ہے، وہ قابل تعریف ہے ۔جہاں تک مالیگاؤں سینٹرل کی لاڈلی بہنوں کی تعداد کا تعلق ہے،وہ 50 ہزار سے کم نہیں ہے، جن میں زیادہ تر لاڈلی بہنوں کو 7500 روپے کی قسط مل چکی ہے۔ جن  لاڈلی بہنوں کی ایک بھی قسط یا کئی قسطیں باقی ہیں، اُن کے بینک اکاؤنٹ درستی کے تعلق سے میں ممبئی میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے آفس کے ذریعے ناسک ضلع کی بینکوں کے ذمّے دار (LDM) سے حل نکالنے کی کوشش کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی چناؤ کےضابطہ اخلاق شروع ہونے کی وجہ سے 23نومبر تک ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ضابطہ اخلاق کے ختم ہوتے ہی میں مالیگاؤں کی تمام بینکوں میں لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ درست کرنے کے لئے" کیمپ" لگوا کر اُن کے بینک اکاؤنٹ درست کرواؤں گا۔ یہ لاڈلی بہنوں کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ آپ لوگ بے فکر رہیے ۔ آپ تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ درست بھی ہونگے اور اُن کے بینک اکاؤنٹ میں وظیفہ کی تمام قسطیں جمع بھی ہو جائے گی۔  میرا ممبئی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیاسی دورے کے مقاصد میں او...

آؤ،ہم سب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی لاڈلی بہنیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور مالیگاؤں سینٹرل سے اپنی پسند کے اُمیدوار کو چن کر دیں۔

Image
  ممبئی ، کل ممبئی میں مہا وکاس آگھاڑی کی الیکشن پرچار کی شروعات ہوئی۔ جس میں انڈیا آگھاڑی کے تمام ممبران کے علاوہ راہول گاندھی بھی موجود تھے۔  اپنے پانچ نقاطی ایلکشنی منشور میں راہل گاندھی  نے کہا  کہ مہاراشٹر میں اُن کی سرکار آنے کے بعد خواتین کو ماہانہ 3000 ہزار روپے وظیفہ اُن کے بینک اکاؤنٹ میں کھٹا کھٹ آ جائے گا۔ مہاراشٹر کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  کی لاڈلی بہنیں بار بار انڈیا آگھاڑی سرکار سے دھوکا نہیں کھائے گیں ۔ پارلیمنٹ کے الیکشن میں بھی راہول گاندھی نے اسی طرز پر کھٹا کھٹ کا پہاڑہ پڑھا تھا۔ اور انڈیا آگھاڑی کی سرکار کو مرکز میں اقتدار نہ آنے سے اُن کا یہ صرف الیکشنی جملہ ثابت ہوا۔ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کو بخوبی یاد ہو گا کہ یہی وہ کانگریس پارٹی ہے، جس نے لاڈلی بہنوں کی جاری اسکیم کو بند کرنے کے لیے ہائی کورٹ تک گئے ،وہاں سے اُنہیں منہ کی کھانی پڑی۔  آج جب لاڈلی بہنوں کی یہ اسکیم پانچ مہینوں سے جاری ہے،اور مہا یوتی سرکار نے اکتوبر نومبر کی ایڈوانس رقم بھی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی ہے مزید آگے اس اسکیم میں مہا یوتی سرکار نے 600 روپ...

हम दादा भूसे और महा युति सरकार के आभारी है, जुबैदा खातून

Image
 मालदे, हमें लगातार पिछले 5 महीनों से , मुख्यमंत्री मेरी लाडली बहन योजना  से दर माह १५०० रुपए वजीफा मिल रहा है, जिस की वजह से मुझे मेरे बाल बच्चों के पोषण आहार मैं काफी मदद मिल रही है।  मेरे पूरे क्षेत्र मैं हजारों लाडली बहना है, जिन्हें इस योजना से हर महीने बराबर लाभ मिल रहा है, जिस के कारण हमारी घर गुरुस्ती चलाने मैं हमें बहुत मदद मिल रही है। मैं ने मेरे क्षेत्र की लाडली बहनों से आदरपूर्वक निवेदन किया है कि आने वाले विधान सभा चुनाव मैं हम तमाम लाडली बहनें मालेगांव बाह्य से दादा भाऊ भूसे की निशानी तीर कमान पर ज्यादा से ज्यादा वोट दे कर उन्हें कामयाब करें, ता कि आगे भी मुख्यमंत्री मेरी लाडली बहन योजना जारी रहे और हमें महा युति सरकार द्वारा ज्यादा से ज्यादा लाभ मिले। अगर मेरी लाडली बहनों ने विरोधी पक्ष के लोगों के बहकावे मैं आ कर उन्हें वोट दिया तो याद रखना, यह लोग सत्ता पर आते ही लाडली बहना की योजना को बंद कर दें गए। मुझे आशा है, मेरी तमाम लाडली बहना मेरी इस गुजारिश पर अमल करें गे।

وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا میں در ماہ 600 روپے کے اضافہ کا اعلان

Image
 کولہاپور، محایوتی سرکار کی انتخابی مہم کی شروعات  کولہاپور میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ،نائب وزرائے اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،شری اجیت دادا پوار ، مرکزی وزیر رام داس آتھاولے اور کولہاپور علاقے کے مہا یوتی سرکار کے دس اُمیدواروں کی حاضری میں ہوئی۔  اس مہا سبھا کو سب سے پہلے مرکزی وزیر رام داس آتھاولے نے اپنے شاعرانہ انداز میں خطاب کیا،اس کے بعد نائب وزیر اعلی شری اجیت پوار اور اس کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے سامنے اپنے خیالات  پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ نے مہا یوتی سرکار کے انتخابی ایجنڈے کا افتتاح کیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے ایجنڈے کے خاص پہلوؤں پر روشنائی ڈالی۔ جس میں سب سے اہم نکتہ ' وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا میں اگلے ماہ سے 600 روپے کی اضافی رقم کا تھا۔ یعنی مہا یوتی سرکار کے سرکار میں آنے کے بعد ہر لاڈلی بہن کو 2100 روپے ماہانہ قسط ملے گی۔ آپ نے مزید کہا کہ جب تک آپ کا یہ لاڈلا بھائی زندہ ہے،لاڈلی بہنوں کی جاری اس اسکیم کو کوئی مائی کا لال بند نہیں کروا سکتا۔ بلکہ اس اسکیم میں اضافہ ہی اضافہ ہو...

"وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن" اسکیم کی رقم جمع کرنےکی ذاتی بینک اکاؤنٹ کی شرط اس لیے رکھی گئی ہےکہ آپ کا پیسہ آپ کے ذاتی کام میں خرچ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ

Image
  ممبئی کُرلا اسمبلی حلقے میں پرچار کی شروعات کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سیلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اسمبلی ضابطہ اخلاق شروع ہونے سے قبل ہی اپنی لاڈلی بہنوں کیلئے ممبئی کے سینٹرل  بینک اکاؤنٹ میں اکتوبر نومبر مہینے کے دو ماہ کے 3000 روپے دال دیے ہیں، جنہیں ریاست کی 2 کروڑ 35 لاکھ لاڑکی بہنوں نے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے نکال لیے ہیں، کچھ لاڈلی بہنیں جن کے بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں تھے ،یا جن کا کئی بینکوں میں اکاؤنٹ ہیں،  یا جنہوں میں اپنے شوھر کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کا نمبر دیا تھا ایسی کچھ خواتین کے بینک اکاؤنٹ تک یہ قسط نہیں پہونچ سکی ہے۔ اُنہوں نے  کہا کہ جن جن لاڈلی بہنیں کے اکاؤنٹ میں یہ تمام قسط جمع ہو گئی ہیں وہ اپنے اپنے ہاتھ اُوپر کریں ۔ تقریباً %99 خواتین نے اپنے اپنے ہاتھ اُوپر کیے۔  جن  چند خواتین کے ہاتھ نہیں اٹھے تھے اُنہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنے اپنے بینک اکاؤنٹ درست کر لیں ، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بھی نومبر تک کی تمام قسطیں اور دیوالی بونس بھی آ جائے گا۔  اس ضمن میں ...

کعبہ کس منہ سے جاؤگے غالب۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی

Image
مالیگاؤں ۔ کل کانگریس پارٹی کے نامزد اُمیدوار اعجاز بیگ نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ اُن کے جیتنے کے بعد مالیگاؤں کے ہر گھر میں 6 سلینڈر مفت گیس دی جائے گی۔ یہ وعدہ تو ایسا ہی ہے جیسے گزشتہ پارلیمنٹ الیکشن میں آپ کے سب سے بڑے لیڈر شری راہول گاندھی نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اُن کی سرکار مرکز میں آ جانے کے بعد ہر خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ لاکھوں روپے کھٹا کھٹ جمع کر دیے جائیں گے۔ ہوا کیا زیرو بٹا زیرو۔ نہ کانگریس کی مرکز میں سرکار آئی نہ خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں کھٹا کھٹ روپے جمع ہوئے۔ آج مالیگاؤں کے ہزاروں گھروں میں مودی سرکار کی اُجوالا مفت گیس یوجنا سے مفت میں  ہر ماہ گیس سلینڈر مل رہا ہے۔ اسی طرح پوری ریاست کی 2 کروڑ 40 لاکھ لاڈلی بہنوں کو سالانہ تین گیس سلینڈر مفت میں مل رہا ہے۔ اگر مالیگاؤں کی کچھ لاڈلی خواتین کو مفت گیس سلینڈر نہیں مل رہا ہے تو وہ کانگریس کے اُمیدوار اعجاز بیگ کی کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے الیکشن کمیشن کے پاس جا کر اس یوجنا کے خلاف شکایت درج کروانے کی وجہ سے نہیں مل رہا ہے۔ وہ کس مونہہ سے 6 گیس سلینڈر دلانے کی بات کر رہے ہیں ۔  پہلے تو آپ کی کان...