Posts

Showing posts from May, 2025

سرکاری نوکری پیشہ خواتین کی وجہ سے مئی کی قسط میں تاخیر

Image
 ممبئی، مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو اطلاع دی جاتی ہےکہ مئی مہینے کی قسط ریاست میں سرکاری نوکری کرنے والی اُن خواتین کی وجہ سے لیٹ ہو رہی ہے،جن خواتین نے سرکاری نوکری کرتے ہوئے لاڈلی بہنا یوجنا سے ابھی تک فائدہ اٹھایا ہے۔ کچھ خواتین کی چھاننی ہو گئی ہے،جس میں دو ہزار سے زیادہ سرکاری نوکری پیشہ خواتین کو اس اسکیم سے الگ کر دیا گیا ہے۔  جہاں تک مالیگاؤں کا تعلق ہے، میں نے مہا یوتی سرکار میں لیکھی دیا ہۓ کہ مالیگاؤں میں کسی بھی لاڈلی بہن  *کے پاس فور وہیلر کار نہیں ہۓ *کوئی بھی لاڈلی بہن کسی بھی قسم کی گورنمنٹ سروس میں نہیں ہے *کوئی بھی لاڈلی بہن انکم ٹیکس نہیں بھرتی *سنجے گاندھی یوجنا یا اور کسی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں *ایک گھر  دو سے زیادہ خواتین کو لاڈلی بہنا اسکیم کا فائدہ  نہیں مل رہا ہے۔ اس کے بعد بھی مالیگاؤں کی کوئی بھی لاڈلی بہن ان شرائط میں سے کسی ایک بھی شرط میں بیٹھتی ہے تو برائے مہربانی  ladkibahin۔maharashtra ۔gov ۔in  اس email پر جا کر اپنا قبول نامہ درج کروا کر شرمندگی سے بچیں ۔ انشاء اللہ بہت جلد لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط آپ تمام خ...

لاڈلی بہنوں کو خوش خبری ، تین مہینوں کا اناج یک مشت ملے گا

Image
 ممبئی ۔ وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی ،اجیت پوار جی، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے کی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں ، آپ کے لاڈلے بڑے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی کے حکم پر مہاراشٹر کے آپ کے تینوں لاڈلے بھائیوں کے آدیش پر مہاراشٹر کی تمام راشن دکانوں پر جاری تینوں مہینے کے اناج یک مشت دیے جائیں گے۔یعنی جون ،جولائی،اگست کا راشن کا اناج 30 جون سے پہلے انٹ دہی اور پیلے راشن کارڈ والوں کو مفت میں اور بقیہ راشن کارڈ ہولڈرز کو کم سے کم قیمت پر ملے گا۔  تین مہینوں کا يك مشت اناج نہیں ملنے کی صورت میں آپ آپ کے لاڈلے بھائیوں کو مندر جہ ذیل موبائل نمبر پر شکایت دیں ۔ Cm Devendr Phadnavis 0222025151,  dcm Shinde 9867112820,  dcm Ajit dada 9850091222,  dada bhuse 9422270593 اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر خوراک شری چگن بھجبل سے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ 02223631688 شکریہ حاجی عارف انجم، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن ke

11،ہزار کالونی کی ناقص تعمیر اور دیگر ضروریات زندگی کی سہولیات کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کمر بستہ

Image
 مالیگاؤں ، قبرستان بم بلاسٹ کے بعد مرکزی پلاننگ کمیشن کی ذمے دار محترمہ ڈاکٹر سیدہ حمید مالیگاؤں کے دورے پر آئیں تھیں۔ آپ نے مالیگاؤں کے صحافیوں سے چرچا کی اور پوچھا تھا کہ مالیگاؤں میں جھونپڑپٹی واسیوں کے لیےکوئی کالونی ہۓ کہ نہیں۔ ہم لوگوں نے کہا کہ بہت پہلے مہاراشٹر کے ہاؤسنگ منسٹر غیاث الدین صاحب نے اہلیان مالیگاؤں کو ہزار کھولی کا تحفہ دیا تھا۔ آپ نے ہمیں دہلی بلایا اور وہاں پر 11 ہزار کالونی بنانے کا فیصلہ ہوا۔اور اس کالونی کا تعمیراتی کام زور شور سے شروع ہوا۔  اس سلسلے میں مالیگاؤں کے کمشنر سدھیر راوت صاحب،مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور سابق میئر مرحوم نجم الدین کھجور والے کی قیادت میں کارپوریٹر س اور صحافیوں پر مشتمل ایک وفد نے احمدآباد کا دورہ کر کے وہاں کی کالونی کا دورہ کیا۔اس کے بعد مالیگاؤں میں 11ہزار کالونی کا تعمیراتی کام زور و شور سے شروع ہوا۔اس تعمیری کام میں سیاسی رہنماؤں اور میونسپل کارپوریشن کے افسران نے زبردست ہاتھ دھویا۔ جیسے تیسے 11ہزار کالونی بن کر تیار ہو گئی۔ مسئلہ تھا،ضروریات زندگی کا فقدان۔ اس کالونی میں نہ اسکول تھی،نہ دواخانا،نہ بازار نہ راشن کی دکا...

مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیوں کو اجیت دادا پوار کے ساتھ مل کر شہر کے ترقیاتی کام کروانا ہے

Image
 مالیگاؤں ، مالیگاؤں سینٹرل حلقہ در یتیم ہو کر رہ گیا ہے۔پورے مہاراشٹر کے تمام اسمبلی حلقوں میں،چاہئے وہ بر سر اقتدار ایم ایل اے کا ہو یا حزب مخالف کا۔ ہر جگہ وکاس بکام ہو رہے ہیں،اگر وہ ستا دھاری پارٹی کا ہے تو وہ اپنے وزیر اعلیٰ یا نائب وزرائے اعلیٰ سے کروڑوں روپے کا فنڈ حاصل کر کے اپنے حلقے میں وکاس کام کروا رہے ہیں۔ اگر وہ اپوزیشن کا ایم ایل اے ہے تو بھی وہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ سے مل کر اپنے حلقے میں وکاس کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔ اس۔ کی سب سے بڑی مثال ہمارے بازو کا مالیگاؤں آؤٹر کا حلقہ, جہاں بر سر اقتدار گروپ کے دادا بھوسے نے اپنے حلقے میں وکاس کاموں کا جال بچھا کر اُسے جتنی ترقی دی ہے، آج تک اس حلقے کے کسی۔ بھی ایم ایل اے نے اتنے وکاس کام نہیں کئے ۔ جہاں تک اپوزیشن گروپ کے ایم ایل اے کے حلقے کا تعلق ہے,اس کی مثال ابو عاصم اعظمی کا گوونڈی حلقہ قابل ذکر ہے ۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ابو عاصم اعظمی صاحب نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ سے مل کر اپنے حلقے کو دلہن بنا دیا ہۓ۔اگر آپ ممبئی فری وے سے جا رہے ہیں تو راستے میں گوونڈی حلقہ ملتا ہے۔ اپنی آنکھوں سے آپ گوونڈی ...

لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے لیے میسج دیکھتے رہیے۔کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد مالیگاؤں وکاس کے فنڈ کے سلسلے میں لاڈلے بھائیوں سے ملاقات کرے گا

Image
 ممبئی ، پورے ریاست مہاراشٹر کی وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور میری لاڈلی بہنوں ، تقریباً ایک سال سے ہم لوگ 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 1500روپے کی قسط ڈال رہے ہیں،جس سے آپ لوگوں کو اپنے خاندان کو چلانے میں تھوڑی بہت مدد مل رہی ہے ۔ مئی کی قسط کے سمبندھ میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے آپ کو بتا دیا ہے کہ اس کا پونے چار ہزار کروڑ روپیہ آپ لوگوں کے مین بینک میں جمع کرا دیا گیا ہے،جو چند دنوں میں آپ تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گا۔ آپ لوگوں کی دعا ہمارے ساتھ رہی تو ہماری ریاست کی اقتصادی حالت بہتر ہو جانے کے بعد آپ لوگوں کی قسط میں اضافہ ہوتا جائے گا  تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہۓ۔ ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائیوں نے آپ کو قسط برابر وقت پر دی ہے۔ اب مہاراشٹر کی تمام نگر پریشد،نگر پالکا،مہا نگر پالکا،ضلع پریشد کے چناؤ کا بگل بج گیا ہۓ۔آپ لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے اپنے حلقے کے مہا یوتی سرکار کے امیدواروں کو چن کر دیں،تا کہ مستقبل میں آپ کے حلقے کا وکاس کام ہو سکے،اور آپ کی ماہانہ قسط برابر ملتی رہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔ جہاں...

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آنے والے الیکشن کے لیے

Image
 طوفانوں سے آنکھ ملاؤ  سیلابوں پر وار کرو ملّاحوں کا چکر چھوڑو تیر کے دریا پار کرو پھولوں کی دکانیں کھولو  خوشبو کا بیوپار کرو روایتوں کی صفین توڑ کر بڑھو ورنہ  جو تم سے آگے ہیں وہ راستہ نہیں دینگے ہمیں تو جگانا ہے، سونے والوں کو جو در کھلا ہے،وہاں صدا نہیں دینگے سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہۓ الزام آئینوں پہ لگانا فضول ہۓ

مہاراشٹر کی دو کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر لاڈلے بھائی اجیت پوار نے کل دستخط کر دیئے،جو ہفتہ بھر میں اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گا

Image
 ممبئی، کل مہاراشٹر اسمبلی کی کیبنیٹ کی میٹنگ سے پہلے مہاراشٹر کی 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار نے لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر دستخط کر دیے ہیں،جو لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ہفتہ بھر میں جمع ہو جائے گا۔ کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے حاجی عارف انجم کی قیادت میں ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم دیا،جس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالبہ اور مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کی مئی مہینے کی قسط کی عیدالاضحیٰ سے قبل ادائیگی قابل ذکر تھی۔وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے وفد کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں بتائے ہوئے وکاس کام ڈیپارٹمنٹ کے ادھیکاریوں سے صلاح مشورے کے بعد فنڈ مختص کر دیا جائے گا۔ آپ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ابھی مہاراشٹر کی 2 کروڑ 53, لاکھ لاڈلی بہنوں کے مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر دستخط کیے ہیں،جو اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ہفتہ بھر میں جمع ہو جائیں گے۔آپ نے وفد کو بتایا کہ لاڈل...
Image
 جاری ہفتے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار کے ساتھ،دیوگری بنگلہ میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی میٹنگ طہ ممبئی ، نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار کے اسپیشل OSD شری گردے صاحب نے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم کو فون کر کے بتایا کہ ہماری پچھلی ممبئی دورے کے میمورنڈم کو انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار کو بتا دیتا ہے۔ انہوں نے جاری ہفتہ ممبئی میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ فکس کی ہۓ۔ شری گردے صاحب نے صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کو بتایا کہ مالیگاؤں سینٹرل میں کہاں کہاں ،کیا کیا وکاس کام کرنے کے لیے فنڈ چاہیے،اس کی بھی تفصیل مانگی ہے۔ میری مالیگاؤں سینٹرل کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے وارڈ میں کہاں کہاں پر وکاس کام کرنا ہے،اس کی تفصیل مجھے میرے whatsapp نمبر 9370664181 پر بھیجیں۔ انشاء اللہ اُن کے مسائل نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار کے ساتھ بیٹھ کر حل کر لیے جائیں گے۔ حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

لاڈلی بہنا کی مئی کی قسط وقت پر مل گئی ۔شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کی منترالیہ میں کامیاب نمائندگی۔

Image
 ممبئی ، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے ذمے داروں پر مشتمل ایک وفد نے کل ممبئی میں منترالے میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار،ناسک سنر کے وزیر زراعت شری مانک راؤ کوکاٹے اور وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے ملاقات کی اور اُنہیں مالیگاؤں کے وکاس کاموں کے لیے میمورنڈم دیے۔اس وفد میں احتشام بیکری والے عمران راشد اور شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم موجود تھے۔ ترنگا ریلی اور وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس کی اہم  میٹنگ میں مشغولیت کی وجہ سے نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار صاحب سے ملاقات نہیں ہو سکی،مگر اُن کے osd شری گردے صاحب اور شری ڈھاکنے صاحب نے ہمارے میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے اسے فوراً نائب وزرائے اعلیٰ تک پہنچا دیا۔ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے وفد نے وزیر زراعت شری مانک راؤ کوکا تے سے بھی ملاقات کر کے اُنہیں مالیگاؤں کے وکاس پر مشتمل میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں مالیگاؤں سینٹرل میں روڈ،گتر،سڑک اور دیگر سہولیات کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن نے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالب...

پاور لوم بجلی سبسڈی جاری رکھنے کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن ،مہا یوتی سرکار کے شکر گزار ہیں

Image
 ممبئی ، مالیگاؤں پاور لوم کنزیومرس اسو سیشن مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری اجیت پوار،شری ایکناتھ شندے ،وزیر تعلیم دادا بہاؤ بھوسے،وزیر ٹیکسٹائل اور مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ پچھلے سال پاور لوم بجلی میں جو ایک روپے کی سبسڈی مہا یوتی سرکار نے دی تھی،اُسے اس سال بھی بر قرار رکھی ہۓ۔ اس سمبندھ میں مالیگاؤں پاور لوم کنزیومرس اسو سیشن کے ذمے دار حاجی یوسف الیاس نے نمائندے پرنس سماچار کو بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی تنظیم لگاتار مہا یوتی سرکار سے رابطہ میں تھی۔ اپریل کے پاور لوم کی بجلی کا بل اسی سبسڈی کے ساتھ آیا ہے۔  مہا یوتی سرکار نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ سرکار پاور لوم صنعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ کھڑی ہے۔  مہا یوتی سرکار کے وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے ،ٹیکسٹائل منسٹر کے شکریہ ادا کرنے کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد حاجی عارف انجم ،احتشام بیکری والے کی قیادت میں کل ممبئی جا کر مہا یوتی سرکار کے وزیر اعلیٰ ،نائ...

اپریل کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آ چکی ہے۔

Image
 ممبئی ، وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور حاجی عارف انجم کی مالیگاؤں اور پیسہ پیسہ اور صرف پیسہ کی رٹ لگائے والی یا اُن کے خاوند یا اہل خانہ، تمہیں اس خبر سے مطلع کیا جاتا ہے کہ،آپ کے لاڈلے بھائیوں نے آج سے 5 دن قبل اپریل کی جو قسط ممبئی کے بینکوں کے ہیڈ آفس میں ڈالی تھی،وہ آج مالیگاؤں کی زیادہ تر بینکوں میں آچکی ہے۔جو بینک سنیچر اور اتوار کو بند رہتی ہیں،وہاں سے آپ کو پیر،منگل،بدھ تک sms ائے گا ۔اس کے بعد اگر کسی کو اپریل کی قسط نہیں آئی ۔ ladkibahin۔maharashtra۔gov۔in اس email نمبر پر کسی بھی کمپیوٹر کی دکان پر جا کر اپنی شکایت درج کریں۔اس تعلق سے مجھے تکلیف نہ دیں۔ جو بہنیں مندر جہ ذیل شرائط میں سے کسی بھی ایک شرط کی زد میں آتی ہیں یعنی *سالانہ انکم ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہو *گھر کا کوئی فرد انکم ٹیکس  بھرتا ہو *سنجے گاندھی یوجنا یا کسی اور یوجنا کا فائدہ  لیتا ہو  *گھر میں آسائش کے لیے چار چاک کی گاڑی ہو *ایک گھر میں دو سے زیادہ خواتین اس یوجنا کا فائدہ  لے رہی ہوں *گھر کا کوئی بھی فرد گورنمنٹ يا میونسپلٹی میں نوکر  ہے تو اُن کی قسطیں آنا بند ...

مالیگاؤں لاڈلی بہنا اسکیم سے میں حاجی عارف انجم کنارہ کش کر رہا ہوں، بولا چالا معاف کرنا

Image
 مالیگاؤں ، وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اورr میری لاڈلی بہنوں اور پیسہ پیسہ اور صرف پیسہ کی چلاھٹ کرنے والی بہنوں یا اُن کے اہل خانہ یا خاوند۔ اپریل مہینے کی قسط آپ کے لاڈلے بھائیوں نے ممبئی کے ہیڈ آفس میں تین روز پہلے ہی جمع کر دی ہے۔ بیچ میں سنیچر اتوار اور یکم مئی کی چٹھیوں کی وجہ سے آپ کے' بینک اکاؤنٹ میں اپریل کی قسط نہیں آ سکی۔ انشاء اللہ ایک دو دنوں میں اپریل کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ممبئی کے ہیڈ آفس سے جمع ہو کر آپ کو sms آ جائے گا۔ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس دوران ہزاروں پیسہ پیسہ اور صرف پیسہ کی رٹ لگائے والی بہنوں یا اُن کے اہل خانہ یا خاوند کی طرف سے بار بار تقاضہ آ رہا ہے " اپریل کا پیسہ نہیں آیا ", کیا اس مرتبہ صرف 500 روپے ہی ملیں گے" کیا لاڈلی بہنا اسکیم بند ہو گئی" ارے پیسہ پیسہ اور صرف پیسہ کی رٹ لگائے والی بہنوں یہ تمام جملے تو اسکیم سے شروع ہونے سے ہی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ہیں۔ وہی کانگریس پارٹی جس کے ' 8 ہزار ہر مہینے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں کھٹا کھٹ آئیں گے ' راہل گاندھی کے اس جھوٹے نعرے کے ...