Posts

Showing posts from June, 2025

راشن کارڈ ہولڈرز اپنے اپنے راشن کارڈ جلد از جلد kyc کروا لیں۔ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

Image
 مالیگاؤں ، مالیگاؤں سینٹرل اور مالیگاؤں آؤٹر کے تمام راشن کارڈ ہولڈرز، جو مفت /کم قیمت میں ريشن دکان سے اناج حاصل کرتے ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے راشن کارڈ اپنے متعلقہ راشن دکان پر جا کر اپنے اپنے اپنے راشن کارڈ kyc کروا لیں،تا کہ مستقبل میں اُنہیں جاری اناج کا سلسلہ جاری رہے۔  راشن دکان میں جانے سے پہلے راشن کارڈ میں ناموں کے آدھار کارڈ مح زیراکس ساتھ میں لے جائیں۔  اس کام کے لیے جلدی کریں۔ اگر آپ نے kyc کرانے میں دير کر دی تو آپ کے حق کا اناج ملنا بند ہو جائے گا۔ آج مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی تمام راشن دکانوں سے جولائی مہینے کا اناج ملنا شروع ہو گیا ہے۔ صارفین اپنے اپنے راشن دکانوں سے جولائی مہینے کا اناج حاصل کر لیں ۔انشاء اللہ 8،10 دِنوں میں اگست مہینے کا اناج بھی مل جائے گا۔ مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کے تمام راشن کارڈ ہولڈرز اسے نوٹ کریں اور اپنے اپنے راشن کارڈ جلد از جلد kyc کروا لیں۔ मालेगाव, मालेगाव मध्य आणि मालेगाव बाह्य भागातील सर्व रेशनकार्डधारकांना, ज्यांना रेशन दुकानांमधून मोफत/कमी किमतीचे धान्य मिळते, त्यांनी त्यांच्या संबंधित रेशन दुकानांना भेट देऊ...

मंत्रालयात शहीद अब्दुल हमीद फाउंडेशनचे यशस्वी प्रतिनिधित्व

Image
 अलिकडेच, शहीद अब्दुल हमीद फाउंडेशन आणि लीला फाउंडेशनच्या एका शिष्टमंडळाने मंत्रालयात महाराष्ट्राचे अन्न आणि नागरी पुरवठा मंत्री श्री छगन भुजबळ यांची भेट घेतली आणि मालेगाव सेंट्रलमधील धान्य दुकानदारांच्या समस्या आणि इतर समस्यांबाबत त्यांना एक निवेदन दिले. केंद्र आणि राज्याच्या महायुती सरकारच्या सूचनांनुसार, सर्व निरोगी धान्य दुकानांमधून तीन महिन्यांसाठी स्वतंत्रपणे धान्य वाटप करण्याच्या संदर्भात, मंत्र्यांनी जिल्हा नागरी पुरौठा   फोन वार बोलुन या संदर्भात योग्य ती कारवाई करण्याचे आदेश दिले. नाशिक जिल्ह्यातील अनेक धान्य दुकानदारांचे परवाने रद्द करण्याबाबत, शहीद अब्दुल हमीद फाउंडेशनने मंत्र्यांना सांगितले की, मालेगावची आर्थिक आणि सामाजिक परिस्थिती पाहता सरकारने या निर्णयाचा पुनर्विचार करावा. मा ना  ने मला आश्वासन दिले की मी या विषयावर सहानुभूतीने योग्य ती कारवाई करेन. जानेवारीपासून स्वस्थ  धान्य दुकानदारांच्या कमिशनबाबत मंत्री म्हणाले की, केंद्र सरकारकडून त्यांच्या वाट्याचे कमिशन येताच, आम्ही आमच्या वाट्याचे कमिशन सर्व रेशन दुकानांना पाठवू. हाजी आरिफ अंजुम, फय्याज...

کسی وجہ سے میڈیکل میں داخلہ نہیں ہونے کی صورت میں ایسے طالب علموں کو بھارت سے باہر ملک میں MBBS کرنے کا سنہری موقع،

Image
 مالیگاؤں ، جاری سال یا پچھلے سال جن طالب علموں کا داخلہ NEET کے امتحان میں کم مارکس حاصل کرنے سے میڈیکل میں نہیں ہو سکا،اُن طالب علموں کو شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہندوستان سے باہر ملکوں میں اُن کا ایڈمیشن کرا کر اُنہیں ڈاکٹر بنانے کے لئے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اپنے عزائم کا اظہار کرتا ہے۔ اس تعلق سے مالیگاؤں میں کئی دکانیں کھلی ہوئی ہیں ،جہاں طالب علموں کو لبھا کر باہر ملکوں میں بھیجا جاتا ہے اور اُن سے تگڑی فیس وصول کی جاتی ہے۔  شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن بلا معاوضہ ایسے متوسط طبقے کے گھرانے کے طالب علموں کو اچھی گائیڈنس دلا کر اُن کا داخلہ بھارت سے باہر ملکوں میں کرا کر ایسے طالب علموں کا داخلہ کم سے کم فیس میں کرائے گا۔  ایسے تمام طالب علم جو باہر ملک میں جا کر MBBS کرنا چاہتے ہیں وہ فوراً شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم سے رابطہ قائم کریں۔انشاءاللہ اُن کا میڈیکل میں داخلہ کم سے کم فیس میں کرایا جائے گا۔ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا whatsapp نمبر ہے 9370664181 شکریہ، حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبری ، ایک لاکھ روپے تک کا بلا سودی قرض بہت جلد

Image
 ممبئی، مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت دادا پوار ،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم ہمیشہ اپنی لاڈلی بہنوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر چھوٹا موٹا کاروبار کر کے اپنے خاندان کو چلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔  آج لاڈلی بہن یوجنا کو قریب ایک سال ہو گئے،مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو بلا ناغہ ہر مہینے 1500 روپے اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جا رہا ہے۔کبھی کبھی اقتصادی حالت نا سازگار ہونے کی وجہ سے ماہانہ قسط لیٹ ہو جاتی ہے۔ مگر پورے سال بھر میں مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے جمع کی ہے۔آپ کے لاڈلے بھائیوں نے نہ پارلیمنٹ الیکشن میں نہ اسمبلی الیکشن میں آپ لوگوں سے اپنے اُمیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔اب وقت آیا ہےکہ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنہیں اپنے اپنے میونسپل حلقے،مہا نگر پالیکا حلقے،ضلع پریشد حلقے میں اپنے لاڈلے بھائیوں کے مہا یوتی سرکار کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپنے لاڈلے بھائیوں کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ وہ مستقبل...

महाराष्ट्र राज्य चे अन्न नागरी पूरोठा मानती श्री छगन भुजबल याना पत्र

Image
 प्रति      मा ना श्री छगन भुजबळ साहेब      अन्न आणि  नागरीपुरौठा मंत्री       महाराष्ट्र राज्य        मंत्रालय, मुंबई ३२ विषय: मालेगाव जी नाशिकमध्ये सलग तीन महिने अन्नधान्य उपलब्ध नसल्याबद्दल  सर            नमस्कार        अलिकडेच, मालेगाव-नाशिकच्या शहीद अब्दुल हमीद फाउंडेशनचे एक शिष्टमंडळ तुम्हाला मुंबईत भेटले, त्यादरम्यान आम्ही मालेगावमधील अन्ना नगरी पुरौठा बद्दल चर्चा केली.         या चर्चेत, तीन महिन्यांसाठी एकाच वेळी रेशन दुकानांमधून रेशन कार्ड धारकाना   धन्य उपलब्ध क्रण्याची चर्चा केली होती महोदय, नाशिकमधील मालेगावमध्ये या सरकारी आदेशाची अंमलबजावणी अद्याप सुरू झालेली नाही. या विषयावर मी मालेगावचे धन्य  वितरण अधिकारी श्री. खैरनार साहेबांशी बोललो तेव्हा त्यांनी सांगितले की आम्हाला एफसीआयकडून फक्त चालू महिन्याचे धान्य मिळाले आहे. तुम्ही आम्हाला सांगितले होते की जून, जुलै आणि ऑगस्ट या तीन महिन्यांसाठी अन्नधान्य रेशन दुकाना...

راشن کارڈ ہولڈرز تین مہینے کا یکمشت اناج راشن دکان سے حاصل کریں

Image
 ممبئی ، مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ 30 جون سے پہلے راشن کارڈ ہولڈرز اپنی اپنی ریشن دکانوں سے تین مہینے یعنی جون،جولائی اگست مہینے کے اناج یکمشت حاصل کریں۔30 جنے کے بعد اناج حاصل کرنے میں دشواری ہو گی۔اسلئے 30 جوں سے پہلے اپنی اپنی راشن دکان سے تین مہینے کا اناج یکمشت حاصل کر لیں۔ اگر راشن دکان دار یکمشت تین مہینے کا اناج دینے میں ٹالم ٹول کرے تو اس کی شکایت اپنے لاڈلے بھائیوں کو مندر جہ ذیل نمبروں پر کریں 1800-11-4000 or 1915 1800-22-4950 & 1967 helpline۔mhpds@gov.in  انشاء اللہ آپ کو انصاف ملے گا۔ راشن حاصل کرنے کی دشواری کو دور کرنے کے لیے آپ مالیگاؤں کے کرونا يودھا ،نسیم بھائی سے بھی 9270463590 اس موبائل نمبر پر کانٹیکٹ کر سکتے ہیں۔

مہا یوتی سرکار سے مفت میں علاج کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں۔

Image
 مالیگاؤں ،شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی جانب سے مالیگاؤں اور اس پاس کے علاقوں کے مریضوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ مالیگاؤں علاقے کے تمام ایسے مریض جو کسی بھی سیریس مرض سے جھونجھ رہے ہیں،اُن کے مفت میں علاج و معالجے کے لیے ہم نے بیڑا اٹھایا ہے۔ان مریضوں کو اس اعلامیے سے اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مفت علاج کے لیے سوسائٹی کے ذمے دار جناب نسیم یوڈھا سے رضا چوک/ بڑے قبرستان کے امین عشرت گیٹ پر  ملاقات کریں یا 9270463590 اس موبائل نمبر پر کانٹیکٹ کریں ۔انشاء اللہ اُن کا موکمل علاج مفت میں کرایا جائے گا ۔ مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے پاس 1.آدھار کارڈ 2. راشن کارڈ 3. انکم سرٹیفکیٹ 4. علاج و معالجہ کی فائل  ہونا ضروری ہے۔ حاجی عارف انجم صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی اجیت دادا نے جون کی قسط کو ریاستی بینکوں کو بھیج دی ہے۔

Image
 ممبئی، کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے وزیر موصوف کے بنگلہ ' دیوگری ' پر ملاقات کر کے ان سے لاڈلی بہنوں کے جون کی قسط کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ' جون مہینے کی قسط کا قریب پونے چار ہزار کروڑ روپے کے چیک پر دستخط میں نے کل ہی کر دی ہے۔ جو لاڈلی بہنوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں بہت جلد جمع ہو جائے گا۔' اسی طرح پاور بل کے تعلق سے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن نے مہا یوتی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔آپ نے وفد کو بتایا کہ جن جن گھروں میں ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی بل آتا ہے،اُن کو آگے سے بجلی بل نہیں بھرنا ہو گی۔  خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی ایس ٹی مہا منڈل کی بسوں میں %50 سہولت کے بارے میں آپ نے کہا کہ اس کہ GR بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے شائع کیا جائے گا۔ گیارہ ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر کی بس سیوا کی بات پر آپ نے منٹرالیا جا کر اس پر معلومات لیے کر ہمیں جانکاری دینے کی بات کہی۔ 40 ہزار روپے تک بینک لون کے وشے پر آپ نے کہا کہ یہ کوآپریٹیو بینک پر ہۓ کہ لون دینا یا نہیں۔ میں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے مالیگاؤں ک...

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضرورت مند،غریب،مسکین خواتین کی شادی کے لیے" تقریب اجتماعی نکاح"

Image
 مالیگاؤں ، گزشتہ دنوں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمے داروں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم دیا ،جس میں یہ مطالبہ تھا کہ مالیگاؤں شہر میں غریب،مسکین اور مستحق خواتین کی بچیوں کی شادی میں بہت دشواری آتی ہے۔ جہیز اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہونے سے اس ضرورت مند خاندان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی اس لیے ان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی اور کافی عمر گزر جانے کے بعد بھی ان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی۔ نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے فاؤنڈیشن کی ان باتوں کو بغور سنا اور اپنے OSD شری گرجر صاحب کو اس ضمن میں ضروری اقدامات کرنے کا آدیش دیا۔ وزیر اعلیٰ اجتماعی نکاح کی اسکیم سے غریب،مسکین مستحق بچیوں کی شادی خانہ آبادی میں حکومت مہاراشٹر کی طرف سے قریب 50,000 روپے فی جوڑے کی اقتصادی مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے شادی کے لائق بچی کے اہل خانہ کی سالانہ انکم 2, لاکھ سے زیادہ نہ ہو۔اور دیگر کاغذات کی ضرورت ہو گی۔  اس اجتماعی نکاح کے لیے ضرورت مند غریب،مستحق اہل خانہ  نسیم بدرالدجی ، کرونا یوڑھا ، رضا چوک سے  9270463590...

لاڈلی بہنوں کے ساتھ لاڈلے بھائیوں کو بھی ایس ٹی بس میں %50 کرایہ کی سہولت ۔ فوراً عرضی کریں ۔

Image
 ممبئی،مہا یوتی سرکار کا مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کے لیے ایک اور تحفہ، ایس ٹی بس سے خواتین کے ساتھ مردوں کے لیے بھی %50 رعایت کی سہولت کا اعلان۔ گزشتہ دنوں مہا یوتی سرکار نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ایس تی بس کی سواری میں %50 رعایت کا اعلان کیا تھا،جس پر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن  اورریاست کے ہزاروں مرد حضرات نے اُنہیں بھی %50 رعایت ملنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار نے کل ایک GR کے ذریعے ریاست کے تمام مرد حضرات کو بھی ان سہولت کو حاصل کرنے کے لیے اعلان کیا ہے۔  پچھلے ہفتے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمے داروں نے مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ شری سورپ نائیک سے منٹرالیہ میں ملاقات کر کے اُنہیں مالیگاؤں کی 11 ہزار کالونی کے ساکنین کے لیے شہر مالیگاؤں میں آنے جانے کے لیے سٹی بس سیوا کے تعلق سے چرچا کی۔ موصوف نے اسی وقت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شری راجندر جادؤ صاحب کو موبائل پر اس سمبندھ میں احکامات دیے اور وفد کے ذمے داروں سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے ملاقات کر کے اس سلسلے میں معلومات لینے کے لاڈلی بہنوں۔ کمشنر صاحب نے بتایا کہ ش...

11ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر تک سٹی بس سیوا کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

Image
 مالیگاؤں ، گزشتہ ہفتے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد ممبئی منترالیہ جا کر وزیر ٹرانسپورٹ شری پرتاپ سر نائیک سے ملاقات کر کے مالیگاؤں کی 11 ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر تک سٹی بس پر چرچا کی تھی۔ وفد نے وزیر موصوف کو بتایا کہ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی ایماء پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے مالیگاؤں شہر سے 11 ہزار کالونی سے آنے جانے کے لیے 11لوکل بس منظور کروائی تھی۔اس پر وزیر موصوف نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شری راجندر جادھو صاحب سے موبائل پر چرچا کی اور وفد کو کمشنر سے ملاقات کرنے کو کہا۔  شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد نے آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کمشنر صاحب سے ملاقات کی۔ کمشنر صاحب نے وفد کو بتایا کہ 11 ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر میں آنے جانے کے لیے 25 لوکل بس کا ڈیمانڈ ہم لوگوں نے سینٹرل گورنمنٹ سے کیا ہے۔ یہ ڈیمانڈ مرکز سے پاس ہو کر ممبئی منترالیہ میں آ چکی ہے۔بہت جلد  اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو 25 الیکٹرونک بس مل جائے گی ۔ اس سلسلے میں کمشنر خود پونا جا کر اس الیکٹرونک بس کو دیکھنے والے ہیں۔ آنے والے ہفتے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن...

لاڈلی بہنیں اور لاڈلے بھائی اپنے نونہالوں کا مستقبل تابناک بنائیں

Image
 نئی دہلی ، دسویں پاس لاڈلے بچوں کے لیے بھارت کر وزیر اعظم شری نریندر مودی نے NSP اسکیم کے تحت 75000 ہزار روپے تک کی اسکالر شپ ڈیکلر کی ہۓ اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو  https://scholarships.gov.in/ اس ویبسائٹ پر جا کر لوگ ان کرنا ہے۔ کسی بھی کمپیوٹر کی دکان پر جا کر اس ویب سائیٹ پر اپنا فورم بھریں لاڈلی بہنوں کی جون مہینے کی قسط بہت جلد آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی۔ مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے انیروڈ موبائل پر sms پر دھیان دیں۔ انشاء اللہ بہت جلد جون مہینے کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔ مہاراشٹر کی زیادہ تر لاڈلی بہنوں نے میری بات مانتے ہوئے بچت گٹ بنا کر اپنا اور اپنے اہل خانہ اور اپنی سہیلیوں کے خاندان کو ترقی کی راہ پر لگا دیا ہے۔ بہت سی لاڈلی بہوں نے لکھ پٹی دیدی کے لیے اپنے آپ کو اہل کرا لیا ہۓ۔ اُنہیں بہت جلد وزیر اعظم شری نریندر مودی کی جانب سے اپنے کاروبار کے لیے 5 لاکھ کا بلا سودی قرض بھی ملے گا۔  آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مرکزی حکومت کی startup india schem کے ذمے داروں سے رابطہ قائم کیا ہۓ۔...

بیرون ریاست قربانی کے پیچھے کا فنڈا

Image
 مالیگاؤں ، مالیگاؤں شہر میں پچھلے کئی برسوں سے بیرون ریاست حصے والی قربانی كا ذبردست زور و شور ہۓ۔ مالیگاؤں کی بھولی بھالی عوام  بغیر تصدیق کئے مولوی ملّاؤں پر مُکمل اعتماد کر کے کم لاگت کی لالچ میں ان بیرون ریاست قربانی کرنے والے دین کے رہنماؤں کے جھانسہ میں آ کر کم سے کم لاگت میں قربانی کروا لیتے ہیں اور اُن کے نام پر قربانی ہوئی یا نہیں اس کی تصدیق بھی نہیں کرتے اور غریب اور مسکین مستحق افراد کے بیچ گوشت تقسیم ہوا یا نہیں اس کی بھی تصدیق نہیں کرتے۔ بیرون ریاست قربانی کرنے والے ٹھیکیدار غریب اور مستحق افراد کے قربانی اور اس سے ملنے والے ثواب کو کم لاگت میں ملنے والی قربانی کو دیکھتے ہوئے پھنسا لیتے ہیں۔ جبکہ جہاں تک قربانی کے مسائل کا تعلق ہے، اس کی بنیاد زید کے صاحب استطاعت کے لیے ہے۔ اس میں سستا اور منہنگا کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ مالیگاؤں میں حصے والی قربانی کا فی حصہ 3500 سے 4500 روپے تک تھا۔ اور قربانی کے بعد گوشت کی دستیابی ہے۔ جبکہ بیرون شہر قربانی کرانے پر آپ کو 1500 روپے سے 2000 روپے فی حصہ لگایا گیا۔اور گوشت اس ریاست کے مستحقین میں تقسیم کا اعلان تھا۔ بیرون ریاست قرب...

لاڈلی بہنیں، مئی کی قسط اپ کے اکاؤنٹ میں آ گئی ہے۔شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی کامیاب نمائندگی

Image
 ریاست مہاراشٹرا کی وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور حاجی عارف انجم کی تمام لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبر ہےکہ ریاست کی تمام لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالی جا رہی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ شرائط کی چیکنگ بند ہو گئی ہے۔ چیکنگ بھی زور و شور سے جاری ہے۔مہاراشٹر کی جن لاڈلی بہنوں نے ان شرائط کا پالن نہیں کیا ہے،اُنہیں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اپیل کی ہۓ کہ اگر کوئ لاڈلی بہن گورنمنٹ کی ان شرائط کی زد میں آتی ہیں تو وہ سماج کلیان ڈیپارٹمنٹ،ناسک جا کر اسے بند کرنے کی ارضی داخل کر دیں۔ بعد میں آپ کو پچھتانا نہیں پڑے گا۔   جن  لاڈلی بہنوں کی پہلے کی قسطیں باقی ہیں وہ مجھے اس email نمبر پر اپنی شکایت درج کروائیں ladkibahin۔maharashtra۔gov۔in  انشاء اللہ آپ کی شکایت کا ازالہ ہو گا۔اس سلسلے میں مجھے کوئی فون نہ کریں ۔ شکریہ حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کے وفد کی منٹرالیہ میں کامیاب نمائندگی۔

Image
 ممبئی، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد کل ممبئی روانہ ہوا۔ اس وفد نے ممبئی میں لاڈلی بہوں کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے لیکر دیگر وزراء سے ملاقات کر کے لاڈلی بہوں۔ کے علاوہ مالیگاؤں کے ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اس سلسلے میں میمورنڈم بھی دیا۔ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کے اس وفد کی قیادت حاجی عارف انجم نے کی جبکہ وفد میں فیّاض افسر،نسیم کرونا یودھا ، الطاف بابا، شکیل میڈیکل کے علاوہ بڑی تعداد میں مالیگاؤں کی سماجی میدان میں کام کرنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔  وفد میں صبح صبح لاڈلے بھائی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے مل کر لاڈلی بہوں اور شہر کی ترقیاتی کاموں پر مشتمل ایک میمورنڈم دیا۔ موصوف نے کہا کہ مئی مہینے کی لاڈلی بہوں کی قسط مہاراشٹر سرکار  کی کچھ خواتین کے بھی شمولیت کی جانچ کے لیے جاری ہونے کئی وجہ سے لیٹ ہو گئی ہے۔ جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ جانچ پوری ہونے کر بعد ہو مئی مہینے کی قسط ڈالی جائے گی۔ مالیگاؤں کے ترقیاتی کاموں پر مشتمل میمورنڈم کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے وفد کو کہا کہ اس سمب...

وزیر اعظم کی طرف سے عمر رسیدہ افراد کے لیے سالانہ 36,000روپے ملیں گے۔

Image
 نئی دہلی ، بھارت میں رہنے والے تمام عمر رسیدہ افراد کے لیے وزیر اعظم شری نریندر مودی کا ماہانہ 3,000 روپیہ دینے کے اعلان سے سینئر سٹیزن افراد میں خوشی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ جن عمر رسیدہ افراد کی عمر 60 سالوں سے زیادہ ہو گئی ہے،اُن کے لیے بھارت کر وزیر اعظم شری نریندر مودی نے ماہانہ تین ہزار کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو مندر جہ ذیل کاغذات کی ضرورت ہے 1.آدھار کارڈ 2.پین کارڈ 3.راشن کارڈ 4. جنم داخلہ /ورٹر کارڈ 5. بجلی بل/ گھر پٹی 6. بینک پاس بک                    ان تمام کاغذات کے ساتھ کسی بھی آن لائن سینٹر پر جا کر اپنی ارضی آن لائن کریں اس طرح آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ہر مہینے 3,000 کی رقم آ جائے گی۔ اللہ حافظ  آپ کا اپنا حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

مہا یوتی سرکار کا غریب،مسکین،غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے لاڈلے بھائیوں اورلاڈلی بہنوں کو مفت بجلی بل کا تحفہ

Image
 ممبئی ، مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کے لیے اُن کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت دادا پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کا عظیم تحفہ " تین سو یونٹ سے کم الیکٹرک بجلی استعمال کرنے والے لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کو ایک جون سے مفت میں الیکٹرک بجلی بل فراہم کی جائے گی۔ " یہ خبر ریاست مہاراشٹر کی غریب،مسکین اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کے لیے باعث مسرت ہۓ۔اس کے لیے ایسے الیکٹرک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو اُن لائن پر بجلی کمپنی کو اپنی مفت بجلی کے لیے ایپلیکیشن دینا ہے۔ایسی ویب سائٹ سے ہم اپنے لاڈلے بھائیوں اورلاڈلی بہنوں کو بہت جلد روشناس کرا دیں گے۔اس اسکیم کا اطلاق جون مہینے سے شروع ہو گا۔ مہا یوتی سرکار کے اس فائدہ مند اسکیم کے شکریہ کے لیے آج شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد حاجی عارف انجم کی قیادت میں ممبئی جا کر لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کے بھائیوں سے دو بدو ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرے گا۔ اس وفد میں للّہ فاونڈیشن کے صدر فیاض افسر،نسیم بھائی ،الطاف بابا ...