Posts

Showing posts from April, 2025

لاڈلی بہنوں اور "پیسہ پیسہ کرنے والی بہنوں یا اُن کے خاوند" کو ضروری اطلاع

Image
  ممبئی، وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور میری لاڈلی بہنوں اور جو پیسہ پیسہ کرتی ہیں وہ بہنیں۔  اپریل مہینے کی قسط ممبئی کے بینکوں کے ہیڈ آفیس میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ ہوتا کیا ہے،کسی بھی بینک کے ہیڈ آفس میں برانچ آفس تک آنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔پھر لوکل بینک والے اس amount کو کچھ دن استعمال کر کہ آپ لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں جمع کر کے آپ کو sms کرتے ہیں۔ مہینہ پورا بھی نہیں ہوا کہ کچھ ' پیسہ پیسہ ' کرنے والی بہنیں ایک کے بعد ایک تقاضہ کر رہی ہیں، " اپریل ختم ہو گیا پیسہ نہیں آیا۔" ,ارے مہا یوتی سرکار سے پہلے آپ لوگوں کو کانگریس اور اڑھاؤ ٹھاکرے سرکار کے دور میں آپ کو کوئی اقتصادی مدد ملتی تھی یا نہیں ؟ارے پیسہ پیسہ کرنے والی بہنوں یا اُن کے خاوند،مالیگاؤں چھوڑ کر پوری مہارشٹر کی لاکھوں لاڈلی بہنوں کے یوجنا کے فورم ریجیکٹ ہوئے ہیں، اور ابھی بھی انکوائری زوروں پر ہے۔ مالیگاؤں کے لیے میں نے مہا یوتی سرکار میں لکھ کر undertaking دیا ہے کہ مالیگاؤں کی لاڈلی بہنیں ان شرائط میں نہیں بیٹھتی کہ  *سالانہ انکم ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہو *گھر کا کوئی فرد انکم ٹیکس نہیں ...

لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط جمع۔اردو اسکولوں میں انکوائری کی دھمکی دینے والوں کی پھڑتال دھڑا دھڑ کھلنا شروع ہو گئی ہے۔

Image
  مالیگاؤں ، مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبری ، آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اپریل کی لاڈلی بہنا اسکیم کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دی ہے۔ انشاء اللہ آج سے آپ تمام لاڈلی بہنوں کو اس کا sms آنا شروع ہو جائے گا۔ sms آتے ہی اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کوwhatsapp ke کے ذریعے خبر کریں ۔ جن لاڈلی بہنوں کی پچھلی قسطیں باقی ہیں اُن کی بقیہ قسطیں بھی ہم لوگوں نے ڈالی ہیں۔ جن لاڈلی بہنوں کو پچھلی قسط نہیں آئی ہے،وہ کسی بھی کمپیوٹر کی دکان پر جا کر  ladkibahin۔maharashtra۔gov ۔in  اس email نمبر پر اپنی شکایت درج کرائیں۔ اس email نمبر سے جن لاڈلی بہنوں نے اپنی شکایت ہم تک بھیجی ہیں اور اُن کی شکایت کا ازالہ ہو گیا ہے،وہ بھی ہمیں WhatsApp کریں ۔ اپریل کی قسط کے ساتھ آپ کے لاڈلے بھائیوں نے فری گیس سلینڈر کے 2400, روپے بھی روانہ کیے ہیں،اُن لاڈلی بہنوں کو جنہوں نے گیس سلینڈر اپنے نام سے ٹرانسفر کر لیا ہۓ۔ جنہوں نے ابھی تک اپنے گیس کنکشن لاڈلی بہنوں کے نام ٹرانسفر نہیں کیے ہیں،وہ جلد از جلد اپنے گیس کنکشن لاڈلی بہنوں کے نام ٹرانسفر کر لیں۔ میری کچھ لاڈلی بہنوں نے مجھے شکایت کی ہ...

جاری تین دنوں میں اپریل کی قسط کا sms آپ کے موبائل میں ۔لاڈلی بہنا پارٹی بنانے کیلئے لاڈلی بہنیں اپنے الیکشن شناختی کارڈ مجھے WhatsApp کریں

Image
 ممبئی، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار ،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں ، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی۔ آپ اپنا موبائل آن کیجئے،اپریل کی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔  یہ واٹپ تین ٹپوں میں کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کے 36 ضلوں میں آج 12 ضلوں میں لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں اپریل مہینے کی قسط ائے گی،بقیہ ضلوں میں کل اور پرسوں کے دن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں اپریل کی قسط ڈالی جائے گی۔  آپ کا لاڈلا بھائی کئی روز سے آپ لوگوں کو آگاہ کر رہا ہے کہ اپنے اپنے موبائل کے sms پر نظر رکھو۔ آج وہ دن آ گیا ہے۔ اگر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آج اپریل کی قسط نہیں آتی تو کل اور پرسوں کے دن ضرور آپ کے بینک اکاؤنٹ میں اپریل کی قسط ائے گی۔ اسی کے ساتھ ہم نے ہماری لاڈلی بہنوں کو تین مفت گیس سلینڈر کے قریب 2400 روپے بھی آن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالے ہیں،جنہوں نے اپنے گیس کنکشن لاڈلی بہنوں کے نام پر ٹرانسفر کر لیے ہیں۔  جن لاڈلی بہنوں نے پنک رکشا کے لیے عرضداشت داخل کی تھی اور جن کے تمام کا...

لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط اسی ہفتے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع

Image
 ممبئی، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت دادا پوار،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں، مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں میں یہ کشمکش ہۓ کہ اپریل کی قسط کب ائے گی؟ اس سے پہلے بھی آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے اپنے نیوز چینل کے ذریعے بتا دیا ہے کہ اپریل کی قسط مہینے کے آخر میں ائے گی۔ یہ بھی بتایا ہے کہ اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے مہا یوتی سرکار نے بجٹ سیشن میں 36,ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں جن میں سے ایک پیسہ بھی کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں خرچ نہیں کیا جا سکتا ۔اس کے بعد بھی سیکڑوں لاڈلی بہنوں کا بار بار تقاضہ ہو رہا ہے کہ اپریل کی قسط کب ائے گی؟ کیا اس مرتبہ ہمیں صرف 500 روپے پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا ؟ کیا لاڈلی بہن اسکیم بند ہو گئی؟ اس طرح کے سوالات میری لاڈلی بہنوں کی طرف سے آ رہے ہیں۔ میں اُن لاڈلی بہنوں کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ لاڈلی بہن اسکیم 5 سال تک بند نہیں ہو گی، بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔جیسے جیسے مہا یوتی سرکار کو زیادہ سے زیادہ منافع ہو گا,آپ کی قسط میں بھی اضافہ ہو گا۔ بشرط آپ میرے ساتھ جڑے رہیں لاڈلی بہنا اسکیم...

مالیگاؤں کی اسکول کے متاثرین کی خدمت کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن ہمیشہ تیار ہۓ۔

Image
 مالیگاؤں، مالیگاؤں شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے مالیگاؤں کے اسکولوں میں بوگس بھرتی اور اسکولوں کے بھرشٹا چار اور غیر قانونی طرز پر بل نکالنے کی چرچا ہر چوک چوراہوں پر سنائی دے رہی ہے۔ اس ضمن میں مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے عید کے موقع پر بھی پریس سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ مالیگاؤں کی کچھ اسکولوں میں بھرشٹا چار بہت زور شور سے جاری ہے۔ اسی طرح اسمبلی انتخابات کے دوران سابق ایم ایل اے نے کئی اسکول انتظامیہ کو اس بھرشٹاچار کے بارے میں کڑے لفظوں میں پھٹکار لگائی تھی ۔ اسکولوں میں بوگس بھرتی اوربھرشٹا چار کے بارے میں کچھ روز قبل ایک پوسٹ بہت وائرل ہوئی تھی۔ پوسٹ بھیجنے والے نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ مالیگاؤں کے مشہور سوشل ورکر احتشام بیکری والے نے اس کے خلاف کئی مورچے کھول رکھے ہیں۔ گزشتہ دنوں بجرنگ دل کے ورکروں نے ایک پریس کانفرنس لیے کر مالیگاؤں کی کئی اسکولوں میں جاری ان بھرشٹا چار وں کو اجاگر کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں ان ورکروں نے اسکول کے انتظامیہ پر بے بنیاد الزامات لگائے اور کہا کہ یہ پیسہ روہنگیائی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں ، اور مدارس کو فنڈنگ ہوتا ہے۔ اد...

ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے مہاراشٹر کی پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا-

Image
 ممبئی، میری زندگی کی خواہش میری ایک لاڈلی بھانجی نے پوری کر دی۔ ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے اس سال IAS آفیسرp کے امتحان میں مہاراشٹر سے پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔  ايوت مال کی ایک پرائمری اسکول کی طالبہ جس نے اپنی گریجویشن کی تعلیم اعظم کیمپس سے حاصل کر کے اپنی IAS آفیسر بننے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ممبئی کے حج ہاؤس،اور پھر دلّی کے ہمدرد فاؤنڈیشن سے IAS ki تیاری کر کے اس سال اس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اپنے خواب کو پورا کیا۔ آئی اے ایس آفیسر بننے میں اس کے اہل خانہ یعنی والدین اور مامون نے بہت مدد کی۔ حیدرآباد کے ایک رکشا ڈرائیور کے لڑکے کو اُن کے والد نے رکشا چلا کر بھارت کا مایہ ناز فاسٹ باؤلر یعنی محمد سراج بنا دیا،جو آج تلنگانہ میں ایک Dysp کی پوسٹ پر ہۓ۔دوسری مہاراشٹر کے ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے اس سال IAS آفیسر کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ریاست میں پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ادیبہ انم اشفاق کا کہنا ہے کہ، " میرا بچپن سے IAS بننے کا خواب پورا کرنے میں میرے والدین اور میرے ...

لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط مہینے آخر میں جمع ہو گی۔ مسز تتکرے

Image
 پونے ، کل پونا شہر میں لاڈلی بہنوں کو پنک رکشا دینے کی تقریب میں وزیر فلاح بہبود برائے خواتین ٹتکرے مدم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک لاڈلی بہنوں کو مہا یوتی سرکار نے 13,500 روپے کی قسط بینک اکاؤنٹ میں جمع کی ہۓ، اپریل کی قسط اپریل مہینے کے آخر میں مہاراشٹر کی تمام 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی ، یعنی اپریل مہینے کی قسط اپریل مہینے میں ہی دے دی جائے گی۔  اس تعلق سے حزب مخالف کی پارٹیاں لاڈلی بہنوں کے درمیان ایسا بھرم پھیلا رہی ہیں کہ٫ اس مہینے سے یہ اسکیم بند ہو جائے گی٫'،اس مہینے سے صرف 500 روپے ہی لاڈلی بہنوں کو ملیں گے۔ ' حزب اختلاف کی پارٹیاں تو اس اسکیم کی شروعات سے ہی اسے بند کرنے کے چکر میں ہیں۔ اس کر لیے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ تک گئے ،مگر وہاں بھی انہیں منہ کی کھانی پڑی۔  لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری اجیت پوار ،شری ایکناتھ شندے ، وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کا اس لاڈلی بہنوں کی اسکیم شروع کرنے کا مقصد ہے کہ ہماری لاڈلی بہنوں کو اُن کے پیروں پر کھڑے کرنا،اُنہ...

لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں کی قسم، لاڈلی بہنوں کی اسکیم بند نہیں ہونے دینگے

Image
 ممبئی، لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں نے قسم کھائی ہےکہ لاڈلی بہنا اسکیم کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونے دینگے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت پوار،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم نے ایک ساتھ مل کر یہ قسم کھائی ہے، کہ لاڈلی بہنا اسکیم کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونے دینگے،بلکہ جیسے جیسے مہاراشٹر کی اقتصادی حالت مضبوط ہو گی،ہم اس وظیفہ میں مزید اضافہ کریں گے اس کے بعد بھی کچھ لاڈلی بہن مجھ سے پوچھتی hsikr' اس مہینے صرف 500 روپے ہی ملیں گے ' کچھ پوچھتی ہیں کہ ، سنا ہے یہ اسکیم بند ہو رہی ہے ' ارے میری ماں ،بہنوں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اسکیم کو جاری رکھنے کی قسم کھائی ہے،تو یہ اسکیم کیسے بند ہو گی؟ جبکہ بجٹ سیشن میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اس یوجنا کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ لاڈلی بہنوں کی یوجنا کو بند کرنا ، اس کے لیے شروع سے ہی اپوزیشن یعنی کانگریس، شرد پوار NCP، شیو سینا ( اُڑھو ٹھاکرے) اور دیگر پارٹیاں لگی ہیں، یہ پارٹیاں الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن آفس میں بھی گئیں کہ یہ یوجنا بند ہو جائے، کورٹ ...

لاڈلی بہنوں کے ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ماہانہ 1500 روپے کے حساب سے 36ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ کٹوتی کا سوال ہی نہیں

Image
 لاڈلی بہنوں کے ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ماہانہ 1500 روپے کے حساب سے 36ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ کٹوتی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ آپ تمام لاڈلی بہنوں کو اپنے لاڈلے بھائیوں کے اُوپر مکمل بھروسہ کرنا چاہیے۔پچھلے کئی دنوں سے کچھ نیوز چینل اور اردو اخبارات میں اس ضمن میں یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ اس مہینے سےلاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 500 روپے ہی آئیں گے، جبکہ یہ بات اُن لاڈلی بہنوں کے لیے ہے، جو نمو شیٹکری یوجنا سے در ماہ 1000 روپے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اُن لاڈلی بہنوں کے بھی اکاؤنٹ بند ہونگے،جو ضروری شرائط میں نہ بیٹھتے ہوئے بھی لاڈلی بہنوں کا فورم بھرا ہے،اور ابھی تک اس یوجنا سے فائدہ لے رہی ہیں۔ ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کی اس یوجنا کے لیے پچھلے مہاراشٹر کے بجٹ سیشن میں 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو آپ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 روپے کے حساب سے ڈالے جائیں گے۔ پھر اس میں کٹوتی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔لاڈلی بہنوں کو اس یوجنا سے فائدہ نہ ہو اس کے لیے اپوزیشن کے لیڈران شروع سے ہی پیچھے پڑے ہیں۔ اُن کا تو یہ مقصد ہے کہ لاڈلی بہن ی...

11,ہزار کالونی کی لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائی کالونی کے سدھار کے لیے کمر بستہ ہوں

Image
 مالیگاؤں ، مالیگاؤں کی 11 ہزار کالونی میں زبردستی بسائے گے ساکنین کے لیے آج سے کئی سال قبل سے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اپنے رفقاء مرحوم اقبال ایرانی، الخدمت خواتین گروپ کی علقمہ آپا ، فاروق انصاری ، لقمان انصاری اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حکومت وقت سے کئی مورچوں پر لڑائی لڑی ہۓ۔جس میں 11ہزار کالونی کے ساکنین کے لیے ضروریات زندگی کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنا خصوصاً  1. اس کالونی کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنا  2. کالونی سے آنے جانے کے لیے جلگاؤں کے خواجہ غریب کالونی طرز پر بس سیوا فراہم کرنا 3. پرائمری ہیلتھ سینٹر اور ہسپتال بنانا 4. تعلیمی میدان میں پرائمری اور ہائی اسکول بنا کر دینا 5. راشن دکان کھول کر دینا 6. پولیس اسٹیشن بنانا 7. کالونی میں مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد کی جگہ دینا 8. کالونی میں صاف صفائی کے انتظامات کرنا 9. اسٹریٹ لائٹ کا انتظام کرنا  10. کالونی میں فائر اسٹیشن قائم کرنا 11. کالونی میں بجلی کے اسٹیشن قائم کرنا    12کالونی سے لگ کر کچرا ڈپو کو دوسری جگہ شفٹ کرنا ہمارے ہر میمورنڈم میں ان تمام سہولیات کا ذکر ہوتا تھا۔ ان میں سے کئی مطالب...

لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط مہینے آخر میں ،لاڈلی بہنا کے نئے فورم بھرنے اور منظور کروانے کے لیے " , میں ہوں نا " جنتا بینک سے 30 ہزار روپے کا قرض

Image
 مالیگاؤں ، میری لاڈلی بہنوں کو جنتا بینک سے 30 ہزار روپے تک کا قرض ملے کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں چیرمن کے نام ایک لیٹر لکھ کر دیا ہے،جس کے بعد ابھی تک اس لیٹر پر کوئی بھی مثبت کارروائی نہیں نظر آ رہی ہے۔ پچھلے دنوں جنتا بینک نے اپنی بینک میں قریب 5 کروڑ روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے۔ اگرلاڈلی بہنوں کو اسی منافع میں سے 30،30 ہزار لون دیدیا جائے تو یہ خوش آئند بات ہو جائے گی۔ اس ضمن میں آپ کے لاڈلے بھائی نے جنتا بینک کے کئی ڈائریکٹر حضرات سے ذاتی طور پر بات چیت کی ہۓ اور انہیں سمجھایا ہے کہ لاڈلی بہنوں کو ممبئی بینک طرز پر قرض دینے سے بینک کے گوشوارے میں زبردست فائدہ ہو گا اور جنتا بینک مہا یوتی سرکار کی نظر میں مثبت بینک کے طور پر ائے گی۔  ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائی کی اس تجویز پر جنتا بینک کے ذمے داروں کی طرف سے کوئی بھی مثبت کارروائی نظر میں نہیں آئی ہے۔  جن جن لاڈلی بہنوں کو جنتا بینک کی طرف سے 30 روپے کا لون چاہیے وہ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔ اور جو لاڈلی بہنیں جنتا بینک میں کھاتے دار ہیں،وہ جنتا ...

"لاڈلی بہنا اسکیم" سے محروم خواتین اپنے اپنے کاغذات لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔

Image
 ممبئی ، آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے کل ہی آپ کے گوش گزار کرایا ہے کہ وہ لاڈلی بہنیں جو وزیر اعلیٰ   لاڈلی  بہن یوجنا سے ابھی تک محروم ہیں،اُن کے لیے بڑی خوشی کی خبر ہے کہ اس سلسلے میں آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم لگا تار مہا یوتی سرکار کے وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ سے لگاتار رابطہ میں ہے اور بار بار کرتا رہا ہے کہ اسکیم سے محروم  لاڈلی  بہنوں کو اُن کا حق دیا جائے۔ اس نکتے پر پچھلی منتری منڈل کی میٹنگ میں خوش آئندہ بات یہ ہوئی ہۓ کہ لاڈلی  بہنوں کو نئے فورم بھرنے کا گرین سگنل مل چکا ہے۔اس کی تاریخ بہت جلد ڈیکلیئر ہو جائے گی۔  ایسی تمام محروم لاڈلی بہنیں اپنے اپنے ضروری کاغذات تیار کر لیں اور الیکشن شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔ یاد رہے مالیگاؤں کے لوبهی لوگ ایکٹیو ہو گئے ہیں،اور وہ آپ کو اپنی دکان پر بلا کر سینکڑوں روپے ٹھگ لیں گے۔ پھر آپ لوگ اُن کی شکایت اپنے لاڈلے بھائی سے کریں گے۔ایسی لاڈلی  بہنوں کی کوئی بھی شکایت سنی نہیں جائے گی۔ اسے ذہین نشین کر لیں ۔ جو جو لاڈلی بہنیں اپنے اپنے ...

وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا اسکیم کے نئے فورم بھرنے کی تاریخ بہت جلد آپ کی خدمت میں

Image
 ممبئی، یہ خبر اُن تمام لاڈلی بہنوں کے لیے باعث مسرت ہو گی ،جو وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا کا فورم ابھی تک بھر نہیں سکیں ہیں۔ اس کے لیے اُن لاڈلی بہنوں کو ابھی سے تمام ضروری کاغذات ریڈی کروا لینا چاہیے، جو اس یوجنا کے لیے ضروری ہیں۔ سب سے پہلے اپنا  •آدھار کارڈ اپڈیٹ کروا لیں ( پرانا آدھار کارڈ نہیں چلے گا ) •اپنے آدھار کارڈ کو اپنی بینک سے لنک یعنی DBT کروا لیں۔ •اپنا اپنا ڈھائی لاکھ سے کم کا آمدنی سرٹیفکیٹ بنوا لیں ( اگر آپ کا پیلا یا کیسری راشن کارڈ ہے تو اُن کے لیے ضروری نہیں ) • اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو ریڈی کروا لیں  یہ تمام ضروری کاغذات ریڈی رکھیں، اور جیسے ہی آپ کا لاڈلا بھائی اپنے چینل پر نۓ فورم بھرنے کی ڈیٹ دے گا آپ کو اپنے قریبی آنگن واڈی آفس میں جا کر آف لائن فورم بھر کر اس کے رسید لیے لیں ۔ یاد رہے بہت جلد نئے فورم بھرنے کی تاریخ مہا یوتی سرکار کی طرف سے ہم لوگ ڈیکلیئر کرنے والے ہیں، جس کی مدت بہت کم وقت کی ہو گی۔اس لیے وہ لاڈلی بہنیں جو ابھی تک وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا اسکیم کا فورم نہیں بھرا ہے وہ تمام ضروری کاغذات ریڈی کر کے رکھیں، اور عین ٹائم کی بھاگ دوڑ سے بچیں۔ ...

وقف کی جائیدادوں سے غریب مسکین اور ضرورت افراد کو فائدہ دلانا ہے۔

Image
 مالیگاؤں ، وقف بورڈ ترمیمی بل کا ایک مرحلہ تو پاس ہو گیا،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت سے اسے پاس کرا دیا گیا۔ اب وقت آیا ہۓ، دوسرے مرحلے کا یعنی وقف کی جائیدادوں کو نا جائز قبضہ جات سے آزاد کرا کر اس کی آمدنی سے غریب،مسکین،ضرورت مند افراد کو مالی فائدہ پہنچانا۔  مرکزی ،ریاستی حتٰی کہ مالیگاؤں میں قریب 9 لاکھ ایکڑ زمین وقف بورڈ کی ملکیت ہے، جہاں پر زیادہ تر ٹروسٹیوں، اور اُن کے رشتے داروں نے نا جائز قبضہ کر کے اسے موٹی رقم کے عوض کرائے پر دے رکھا ہے۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ پہلے ان وقف اراضی کی نشان دہی کریں اور ان پر کس کا قبضہ ہے،یہ معلومات حاصل کریں اور اسے ہمارے گوش گزار کرائیں۔ ہم ان ذمے داروں سے مل کر وقف کی جائیدادوں کے حساب کتاب مانگے گیں۔ اگر انہوں نے حساب کتاب نہیں دیا تو ہم ماہتی ادھیکار قانون کے تحت حساب کتاب مانگے گے۔ وقف کی ان جائیدادوں سے غریب مسکین اور ضرورت مندوں کو اُن کا حق کتنا دیا جا رہا ہے،اس کی بھی پوچھ تاچھ ہو گی۔ انہیں ہم پہلے ریکوشیٹ کریں گے کہ وارڈ میں رہ رہے غریب مسکین اور مستحق لوگوں کی مالی امداد کریں ۔ اگر یہ مالی مدد کے لیے تیار ہو جاتے ...

لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط کب ائے گی؟ آپ کا 36 ہزار کروڑ روپیہ گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع ہے

Image
 ممبئی ۔ وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی ،اجیت پوار جی، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے کی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں ، آپ تمام 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کو ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائیوں کی طرف سے قریب 13,500 روپے کی قسط آ چکی ہے۔ آپ لوگوں کے اپریل مہینے کی قسط کے بارے میں میں نے نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے عید الفطر کے موقع پر ڈالنے کی درخواست کی تھی،جسے انہوں نے قبول بھی کے لیا تھا۔ مگر مارچ انڈنگ کی اور تمام شرائط کی جانچ کی وجہ سے آپ کی اپریل کی قسط لیٹ ہو گئی۔ آپ لاڈلی بہنوں کو بخوبی معلوم ہے کہ مہاراشٹر کے بجٹ سیشن میں ہم نے تمام لاڈلی بہنوں کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، اس کا مطلب سال بھر میں آپ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 روپے کی قسط آنی ہے  آپ بے فکر رہیں۔ حزب مخالف کے لوگ آپ لوگوں کو جتنا بھی بہکائیں، اُن کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ اس سلسلے میں بہت پہلے آپ کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے لوگ آپ کے پاس آ کر آپ لوگوں کو بہکا تے ہیں تو انہیں کہرا کھرا جواب دیں ۔ رہا سوال شرائط...

کل مالیگاؤں میوسپل کارپوریشن کے پاس وارث حق، وارثین کی اہم میٹنگ، شرکت کی درخواست

Image
 مالیگاؤں ، کل دوپہر میں۔ 3 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پاس ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل اور ناگپورے دادا کی جانب سے وارث حق وارثین کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہت اہم میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ اس میٹنگ میں ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم اور ناگپورے دادا حاضرین مجلس کو وارث حق کے وارثین کو اُن کے حقوق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے کیسے حاصل کیے جائیں،اس پر روشنی ڈالیں گے۔ اس سلسلے میں ممبئی جا کر نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی کو کب اور کیسے میمورنڈم دیا جائے، اس پر تفصیلی بحث ہو گی۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارث حق کے وارثین اس اہم میٹنگ میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں  ایسی اپیل ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل  کے صدر حاجی عارف انجم نے کی ہے۔

اپنے نو نہالوں کو سیما انصاری جیسے کلکٹر بنائیے ۔ پیسہ آپ کے راستے میں حائل نہیں ہو گا۔ ہم ہیں نہ

Image
 ممبئی، کیا آپ کے نو نہال کسی بھی ریاست کے کلکٹر بن سکتے ہیں ؟ کیوں نہیں۔ کیا کلکٹر بننے کا ٹھیکہ صرف دھنّا سیٹھوں۔ کے بچے اور بچیوں نے لیے رکھا ہے۔  اتر پردیش کی برقع پوش ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( کلکٹر ) محترمہ سیما انصاری نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ ایک متوسط طبقے کی سیما انصاری نے اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے کلکٹر کے امتحان کو اچھے نمبروں سے پاس کر کے اُتر پردیش کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بن گئیں ۔  اُتر پردیش کے کمبھ میلے کی لا اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کے لیے ریاست کے وزیر اعلیٰ شری یوگی ادتیاناتھ نے آپ کے ذمے دیا۔ آپ نے اس ذمے داری کو بخوبی نبھایا۔  آپ نے اپنے نقاب میں ہی پورے کمبھ میلے کے لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا۔ آپ کو ان کاموں کی تعریف ہر طرف ہو رہی ہے۔ آپ کے نو نہال بھی کلکٹر بن سکتے ہیں، اس کے لیے بچے میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور آپ میں اس پر مکمل رہنمائی اور نگرانی کی ضرورت ہے۔ ایک تو ہم ہمارے بچوں کو 10ویں ، 12ویں کے بعد یا تو گھر بیٹھا لیتے ہیں یا گریجویشن کرا کر B Ed کرا کر کسی بھی اسکول مین سروس کے لیے دھکے کھانے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ آج مہاراشٹر میں آپ کے لاڈ...

اپنے محلے کی وقف جائیدادوں سے غریب ، مستحق افراد کی مدد کریں

Image
 نئی دہلی ، پچھڑے طبقے کے شوشٹ، پیڈت،ونچت مسلم مرد و خواتین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پارلیمنٹ کے لوگ سبھا کے ساتھ راجیہ سبھا سے بھی وقف بورڈ ترمیمی بل پاس ہو گیا۔ کچھ ہی دنوں میں یہ بل راشٹرپتی صاحبہ کے پاس جا کر قانون بن جائے گا۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ پورے بھارت میں قریب 9 لاکھ ایکڑ زمین اور دیگر جائداد وقف بورڈ کی ملکیت ہۓ، جس کا کرایہ کئی سو کروڑ روپے میں آنا چاہیے۔ مگر افسوس آج وقف بورڈ کی املاک سے ہمیں صرف ایک سو 25 کروڑ روپے سالانہ کی آمدنی ہوتی ہے۔  وقف کرنے کا مقصد عوام کا یہ تھا کہ اس کی آمدنی سے غریب، مستحق،حقدار عوام کو اُن کی معاشی، سوشل، تعلیمی میدان میں مدد کرنا۔ ان وقف کی جائیدادوں پر تعلیمی کمپلیکس،معاشی نظام اور ان غریب اور پسماندہ مستحق عوام راحت دلانا تھا۔ مگر وقف کی ان جائیدادوں کے خود ساختہ چیئرمین اور ترسٹیوں نے ان جائیدادوں کو بڑا فائدہ لے کر یا تو انہیں بیچ دیا، یا اونے پونے بہاؤ میں کرایہ پر دے کر پڑی رقم ٹیبل کے نیچے سے لے کر کم سے کم کرایہ سے دے دیا۔ مالیگاؤں شہر کی زیادہ تر وقف کی جائیدادوں کا یہ حال ہے کہ ان وقف کی جائیدادوں کے ٹرستیوں نے اپنے سگے ب...

پچھڑے،دبے کچلےطبقے کی مسلم مرد و خواتین کے جائز حقوق دلانے کے لیے وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہو گیا

Image
 نئی دہلی ، بھارت کی استحصال کا شکار،دبے کچلےبیوہ،طلاق شدہ پچھڑے طبقے کی مسلم مرد و خواتین کے جائز حقوق کو دلانے کے لیے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں NDA سرکار نے وقف بورڈ ترمیمی بل پیش کیا، جسے 14 گھنٹوں کی بحث کے بعد 232 کے مقابلے 288 ووٹوں سے پاس کر لیا گیا۔ اس بل کو لوک سبھا میں وزیر اقلیتی امور شری کرن رجوجو نے رکھا۔ اس کے خلاف میں اپوزیشن پارٹیوں خصوصا کانگریس، سماج وادی پارٹی ، TMC،MIM، نے زبردست بحث کی۔ اور بتایا کہ وقف بورڈ ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔ مگر بر سر اقتدار BJP ، JDS ،اور TDP نے خلاصے وار بتایا کے اس ترمیمی بل سے غریب مستحق، استحصال کی شکار بیوہ،طلاق شدہ ، پچھڑے طبقے کی خواتین اور مردوں کو خود کفیل بنانے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے آج پورے بھارت میں تقریبا 9 لاکھ ایکڑ زمین وقف بورڈ کے ماتحت ہیں، جن پر ٹرسٹیوں اور اُن کے اہل خانہ کا قبضہ ہے۔ یہ زمین وقف کرنے والے افراد کا مقصد اس کی آمدنی سے مستحق مسلم  مرد و خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے تھا۔  ان تمام وقف کی جائیدادوں سے سالانہ صرف ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے، جبکہ اسے کئی سو گناہ ہونا چاہیے۔ ...

وقف بورڈ کی املاک سے کتنی بیوہ، طلاق شدہ پچھڑے,اور ضرورت مند افراد کو فائدہ حاصل ہوا ہے؟

Image
 نئی دہلی ، آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم املاک کی حفاظت کے لیے وقف بورڈ میں ترمیمی بل پیش ہو گا۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی چاہتے ہیں کہ جیسے انہوں نے مسلم خواتین کے تین طلاق کے قانون کو پارلیمنٹ میں رکھ کر پاس کرا لیا تھا،اور اس کا خاطر خواہ فائدہ خواتین میں ہوا ہۓ،اسی طرز پر وقف ترمیمی بل بھی پارلیمنٹ میں پاس ہو جائے اور بھارت میں قریب 10 لاکھ ایکڑ وقف کی زمین کا فائدہ بھارتیہ اُن مسلمانوں تک پہونچے جو غریب، ہے سہارا اور پچھڑی جاتی کے ہیں۔ آج بھارت کی ان تمام واقف کی زمینوں پر زیادہ تر خود ساختہ ٹرسٹی اور موتوّلیوں نے نا جائز قبضہ کر کے واقف جائداد کو آپس میں مل بیٹھ کر کھا رہے ہیں۔واقف کی ان زمینوں سے غریب اور بے سہارا مسلمانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ واقف کی ان زمینوں سے کتنی بے سہارا،بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے، کتنے ضرورتمند افراد کو فائدہ مل رہا ہے۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی چاہتے ہیں کہ واقف بورڈ میں شفافیت ائے۔وہ آن لائن بھارت کی مسلم عوام کو دکھے، آج پورے بھارت میں واقف کی قریب 10 لاکھ ایکڑ زمینیں ہیں، جن پر بڑی بڑی عمارتیں اور شاپنگ مال بنیں ہیں۔ ان کا ...