مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی طرف سے دیوالی کی پر خلوص مبارکباد
.jpeg)
ممبئی ، مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیوالی کی مبارک بادی دی ہے۔ آپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں انہوں میں مہا یوتی سرکار کے ذریعے مہاراشٹر کے تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے وکاس کاموں میں مُکمل رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں اور اُن کی فیملی کے لیے متعدّد لابھ دایک سکیمیں بنا کر اُن کو خود کے روزگار کی راہ پر لگانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا ، نیک لاڈلی یوجنا، بچیوں کے لیے تمام اعلیٰ تعلیمات مفت کی اسکیم، مہیلا بچت گٹ اور لکھ پتی دیدی یوجنا جیسی معتدد سکیمیں متعارف کروا کر مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو خود کے روزگار کو شروع کروانے میں پہل کی ہۓ۔ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا کے ذریعے تمام اہل خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ 1500 روپے اور اکتوبر نومبر کی ایڈوانس رقم تک اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ضابطہ اخلاق لگنے سے پہلے ڈال دی ہے۔ جسے میری قریب 2 کروڑ 30 لاکھ لاڈلی بہنوں نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکال لیا ہے۔ آپ لوگوں کے کچھ سوتیلے بھائیوں...